کوئز الفضل انٹرنیشنل

کوئز یوم مسیح موعود

(1) حضرت مسیح موعودؑ کے ظہور سے قبل کون سے مذہب کو باقی مذاہب پر علمی برتری حاصل ہو چکی تھی اور ہندوستان میں سب سے زیادہ پھیل رہا تھا؟
٭… اسلام ٭…مسیحی مذہب
٭… سکھ مذہب ٭…ہندو مذہب
درست جواب: مسیحی مذہب

(2) حضرت مسیح موعودؑ نے ساری دنیا کو اسلام کی برتری کا چیلنج کونسی کتاب میں دیا تھا؟
٭…براہینِ احمدیہ حصہ اوّل
٭… براہینِ احمدیہ حصہ دوم
٭… براہینِ احمدیہ حصہ سوم
٭… براہینِ احمدیہ حصہ چہارم
درست جواب: براہینِ احمدیہ حصہ اوّل

(3) حضرت مسیح موعودؑ نے ساری دنیا کو اسلام کی برتری کا چیلنج کون سے سال میں دیا تھا؟
٭… 1879ء ٭…1880ء
٭…1881ء ٭…1882ء
درست جواب: 1880ء

(4) حضرت مسیح موعودؑ نے دعوائے ماموریت (مامور من اللہ) کون سی کتاب میں فرمایا تھا؟
٭… براہینِ احمدیہ حصہ اوّل٭… براہینِ احمدیہ حصہ دوم
٭… براہینِ احمدیہ حصہ سوم ٭… براہینِ احمدیہ حصہ چہارم
درست جواب: براہینِ احمدیہ حصہ سوم (روحانی خز ائن جلد 1 صفحہ 265)

(5) حضرت مسیح موعودؑ نے دعوائے ماموریت کونسے سال میں فرمایا تھا؟
٭… 1880ء ٭… 1881ء
٭… 1882ء ٭… 1883ء
درست جواب: 1882ء

(6) حضرت مسیح موعودؑ نے کون سی کتاب میں مثیلِ مسیح ہونے کا دعویٰ فرمایا؟
٭… براہینِ احمدیہ حصہ اوّل٭… براہینِ احمدیہ حصہ دوم
٭… براہینِ احمدیہ حصہ سوم٭… براہینِ احمدیہ حصہ چہارم
درست جواب: براہین احمدیہ حصہ چہارم (روحانی خزائن جلد1 صفحہ 593، 594)
(7) حضرت مسیح موعودؑ نے کب مثیلِ مسیح ہونے کا دعویٰ فرمایا؟
٭… 1880ء ٭… 1882ء
٭… 1883ء ٭… 1884ء
درست جواب: 1884ء

(8) حضرت مسیح موعودؑ کا دعویٰ مجددیت سب سے پہلے کہاں ملتا ہے؟
٭… ایک تقریر میں ٭… ایک کتاب میں
٭… ایک مکتوب میں ٭… ایک اشتہار میں
درست جواب: ایک مکتوب میں
(مکتوبات احمد جلد اوّل،مکتوب نمبر 4صفحہ396تا398)

(9) حضرت مسیح موعودؑ نے کب اپنے مجدّد ہونے کا تحریر فرمایا؟
٭… 1883ء ٭… 1884ء
٭… 1885ء ٭… 1886ء
درست جواب: 1884ء

(10) حضرت مسیح موعودؑ نے کون سی کتاب میں مجدد ہونے کا اعلانیہ دعویٰ فرمایا؟
٭… براہین احمدیہ ٭… پرانی تحریریں
٭… ازالہ اوہام ٭… سرمہ چشم آریہ
درست جواب: سرمہ چشم آریہ
(نوٹ: سرمہ چشم آریہ کے بالکل آخر میں ایک اشتہار ہے جو 1886ء میں ہی سرمہ چشم آریہ کے علاوہ 20 ہزار کی تعداد میں شائع کر کے دنیا میں پھیلایا گیا تھا۔)

(11) حضرت مسیح موعودؑ نے کب مجدّد ہونے کا اعلانیہ دعویٰ فرمایا؟
٭… 1885ء ٭… 1886ء
٭… 1887ء ٭… 1888ء
درست جواب: 1886ء

(12) حضرت مسیح موعودؑ اور حضرت اماں جانؓ کا نکاح کب ہوا؟
٭… 1882ء ٭… 1883ء
٭… 1884ء ٭… 1885ء
درست جواب: 1884ء
(13) حضرت مسیح موعودؑ کا حضرت اماں جانؓ سے نکاح کس نے پڑھایا؟
٭… نواب صدیق حسن خان صاحب بھوپالوی
٭… مولوی سید نذیر حسین صاحب دہلوی
٭… مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی
٭… مولوی محمد حسن صاحب بٹالوی
درست جواب: مولوی سید نذیر حسین صاحب دہلوی

(14) نکاح کے وقت حضرت اماں جانؓ کی عمر کتنی تھی؟
٭… 17سال٭… 18سال٭… 19سال٭…20سال
درست جواب: 18سال

(15) حضرت اماں جانؓ سے شادی کے وقت حضرت مسیح موعودؑ کی عمر کیا تھی؟
٭…47سال٭…48سال٭…49سال٭…50سال
درست جواب: 50 سال

(16) کس بزرگ ہستی نے حضرت مسیح موعودؑ کی کتاب ’’براہینِ احمدیہ‘‘ پڑھ کر فرمایا تھا
ہم مریضوں کی ہے تمہیں پہ نگاہ
تم مسیحا بنو خدا کے لئے
٭… نواب صدیق حسن خان صاحب بھوپالوی
٭… مولوی سید نذیر حسین صاحب دہلوی
٭… مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی
٭… حضرت صوفی احمد جان صاحب لدھیانویؓ
درست جواب: حضرت صوفی احمد جان صاحب لدھیانویؓ

(17)’’براہین احمدیہ‘‘ پڑھنے کے بعد کس نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا تھا ’’ہماری رائے میں یہ کتاب اس زمانہ میں اور موجودہ حالات کی نظر سے ایسی کتاب ہے جس کی نظیر آج تک اسلام میں تالیف نہیں ہوئی اور آئندہ کی خبر نہیں‘‘
٭… نواب صدیق حسن خان صاحب بھوپالوی
٭… مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی
٭… مولوی عبداللہ صاحب غرنوی
٭… مولوی سراج الدین صاحب
درست جواب: مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی
(18) ’’براہینِ احمدیہ‘‘ پڑھنے کے بعد کس نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا تھا’’ایسا ہادی کامل بھیج دیا گیا ہے کہ سچوں کو نور بخشے اور ظلمات و ضلالت سے نکالے اور جھوٹوں پر حجت قائم کرے۔‘‘
٭… مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی
٭… پیر مہر علی شاہ صاحب گولڑوی
٭… حضرت صوفی احمد جان صاحب لدھیانویؓ
٭… مولوی ثناء اللہ صاحب امرتسری
درست جواب: حضرت صوفی احمد جان صاحب لدھیانویؓ

(19) حضرت مسیح موعودؑ نے آریہ لیڈروں کو ’’سُرمہ چشم آریہ‘‘میں کس روحانی مقابلے کی دعوت دی تھی؟
٭…مباہلہ ٭…یکطرفہ بدعا
٭…استخارہ ٭…لعان
درست جواب: مباہلہ
(20) جماعت احمدیہ کی بنیاد رکھنے سے قبل حضرت مسیح موعودؑ کتنی کتابیں تصنیف فرما چکے تھے ؟روحانی خزائن کو مد نظر رکھ کے جواب دیں۔
٭ …دو ٭…تین
٭…چار ٭…پانچ
درست جواب: پانچ

(21)حضرت مسیح موعودؑ نے بیعت لینے کا اعلان کب فرمایا؟
٭…یکم ستمبر 1888ء
٭…یکم اکتوبر 1888ء
٭…یکم نومبر 1888ء
٭…یکم دسمبر 1888ء
درست جواب: یکم دسمبر 1888ء

(تیار کردہ: عثمان مسعود جاوید۔سویڈن)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button