کلام امام الزمان علیہ الصلاۃ والسلام

انسان کی توبہ کا دن سب سے بہتر اور ہر عید سے بڑھ کر ہے

کلام امام الزّماں علیہ الصلوٰۃ والسلام

عید رمضان اصل میں ایک مجاہدہ ہے اور ذاتی مجاہدہ ہے اور اس کا نام بذل الروح ہے۔

(ملفوظات جلد اول صفحہ ۳۲۷، ایڈیشن ۱۹۸۸ء)

یہ خوب یاد رکھو کہ انسان میں یہ قوت ہے کہ وہ دوسرے کے انوار کو جذب کرتا ہے ۔ پھر اسی وحدت کے لئے حکم ہے کہ روزانہ نمازیں محلّہ کی مسجد میںاور ہفتہ کے بعد شہر کی مسجد میںاور پھر سال کے بعد عیدگاہ میں جمع ہوں اور کل زمین کے مسلمان سال میں ایک مرتبہ بیت اللہ میںاکٹھے ہوں۔ ان تمام احکام کی غرض وہی وحدت ہے ۔

( لیکچر لدھیانہ ، روحانی خزائن جلد ۲۰، صفحہ۲۸۲)

اسلام میں دو عیدیں ہیں۔ ان دونوں دنوں کو بھی بڑی خوشی کے دن مانا گیا ہے اور ان میں بھی عجیب عجیب برکات رکھی ہیں۔ لیکن یاد رکھو کہ یہ دن بیشک اپنی اپنی جگہ مبارک اور خوشی کے دن ہیں۔ لیکن ایک دن ان سب سے بھی بڑھ کر مبارک اور خوشی کا دن ہے۔

…وہ کونسا دن ہے جو جمعہ اور عیدین سے بھی بہتر اور مبارک دن ہے؟ میں تمہیںبتاتا ہوں کہ وہ دن انسان کی توبہ کا دن ہے جو ان سب سے بہتر ہے اور ہر عید سے بڑھ کر ہے۔کیوں؟ اس لئے کہ اس دن وہ بد اعمال نامہ جو انسان کو جہنم کے قریب کرتا جاتا ہے اور اندر ہی اندرغضب الٰہی کے نیچے اُسے لارہا تھا دھو دیا جاتا ہے اور اس کے گناہ معاف کردیے جاتے ہیں حقیقت میں اس سے بڑھ کر انسان کے لئے اور کونسا خوشی اور عید کا دن ہوگا جو اسے ابدی جہنم اور ابدی غضب الٰہی سے نجات دیدے۔

… پس یاد رکھو کہ وہ دن جب انسان اپنے گناہوں سے توبہ کرتا ہے ۔ بہت ہی مبارک دن ہے اور سب ایام سے افضل ہے ۔ کیونکہ وہ اس دن نئی زندگی پاتا ہے اور خدا کے قریب کیا جاتا ہے۔

(ملفوظات جلد ۷صفحہ۱۴۸و۱۴۹،جلد ایڈیشن ۱۹۸۴ء)

مزید پڑھیں: نماز پر کاربند ہوجاؤ

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button