متفرق مضامین

چنے کے لڈو،موسم سرما کاخاص تحفہ

(شبانہ شفیق-کینیڈا)

اجزاء اورترکیب
بھنے ہوئے چنے کا پاؤڈر چھان کر : ایک کپ
خشک میوہ جات کُٹے ہوئے حسبِ پسند: ایک کپ
سبز الائچی پسی ہوئی: چھ عدد
کشمش: چوتھائی کپ
گُڑ پسا ہوا ، شکر یا چینی: ایک کپ
(یادرہےکہ گُڑ ڈالنے سے لڈو نرم بنتے ہیں)
مکھن: دو سو گرام
ترکیب : ۔مکھن کو کڑاہی میں ڈال کر ہلکی آنچ پر گرم کر لیں ۔ اور اس میں چنے کا پاؤڈر ڈال کر بھونیں ۔ دو تین منٹ کے بعد اس میں تمام میوہ جات ڈال کر مزید تین منٹ تک بھون لیں ۔ ہلکی خوشبو آنے پر اس میں گڑ اور الائچی پاؤڈر ڈال کر مکس کر لیں ۔ اور چولہا بند کر کے کڑاہی کو نیچے اتار لیں ۔اب آمیزہ تھوڑا تھوڑا ہاتھ میں لے کر لڈو بنانےشروع کریں ، جس سائز کے آپ کو پسند ہوں اسی سائزکےبناتی جائیں ۔جب لڈو ٹھنڈے ہوجائیں توان کو کسی جار میں ڈال کررکھ لیں ۔ یہ لذیذاورغذائیت سےبھرپورلڈو،گرم گرم چائے یادودھ کےساتھ کھائیں۔

مزید پڑھیں: نہاری

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button