قرآن کریم

(فارسی منظوم کلام حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام)
ہست فرقاں آفتاب علم و دیں
تا برندت از گماں سُوئے یقیں
قرآن مجید علم اور دین کا سورج ہے اور وہ تجھے شک سے یقین کی طرف لے جائے گا
ہست فرقاں از خدا حبل المتیں
تا کشندت سوئے ربّ العالمیں
قرآن خدا کی مضبوط رسی ہے اور وہ تجھے ربّ العالمین کی طرف کھینچ کر لے جائے گی
ہست فرقاں روز روشن از خدا
تا دہندت روشنیٔ دیده ہا
قرآن خدا کی طرف سے ایک روشن دن ہے تا کہ تجھے (روحانی) آنکھوں کی روشنی بخشے
حق فرستاد ایں کلامِ بے مثال
تا رسی در حضرتِ قُدس و جلال
خدا نے اس بے نظیر کلام کو اس لئے بھیجا ہے تاکہ تو اس پاک اور ذوالجلال کی درگاہ میں پہنچ جائے
داروئے شک است الہام خدائے
کاں نماید قدرتِ تام خُدائے
خدا تعالیٰ کا الہام شک کی دوا ہے کیونکہ وہ خدا تعالیٰ کی کامل قدرت کو ظاہر کرتا ہے
ہر کہ روئے خود ز فرقاں در کشید
جان او روئے یقیں ہرگز نہ دید
جس نے قرآن سے روگردانی اختیار کی اُس نے یقین کا منہ ہر گز نہیں دیکھا
جان خود را مے کنی در خود روی
باز میمانی ہماں کول و غوی
تو خود رائی کی وجہ سے اپنی جان کو ہلاک کرتا ہے مگر پھر بھی ویسا ہی احمق اور گمراہ رہتا ہے
(براہین احمدیہ، روحانی خزائن جلد ۱ صفحہ ۱۶۰ بحوالہ درثمین فارسی جلد اول مترجم ۷۱ و۷۲)
مزید پڑھیں: بے ثباتیٔ دنیا




