درود بھیجنے کا طریق
حضرت کعب ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ ہمارے پاس باہر آئے اور ہم نے کہا: یا رسول اللہؐ! ہمیں اس کا علم تو ہو چکا ہے کہ ہم آپؐ کے لیے سلامتی کی دعا کیسے کریں۔ مگر ہم آپؐ کے لیے رحمت کی دعا کس طرح کریں؟ آپؐ نے فرمایا:تم یوں کہو: اللّٰهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ اللّٰهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ اے اللہ! محمدؐ اور آل محمدؐ کو خاص الخاص رحمت سے نواز جیسا کہ تو نے آل ابراہیمؑ کو نوازا۔ یقیناً تو بہت ہی خوبیوں والا (اور) بڑی شان والا ہے۔ اے اللہ! محمدؐ اور آل محمدؐ کو برکتیں عطا کر جیسا کہ تو نے آل ابراہیمؑ کو برکتیں عطا کیں۔ یقیناً تو بہت ہی خوبیوں والا (اور) بڑی شان والا ہے۔( بخاری کتاب الدعوات باب الصلوٰۃ علی النبیؐ )
مزید پڑھیں: زکوٰۃ ادا کرنے کی نصیحت




