امریکہ (رپورٹس)

جماعت احمدیہBarrie Holly، کینیڈا میں جلسہ یوم مصلح موعود کا انعقاد

محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے کینیڈا کے صوبہ اَنٹاریو کے شمالی علاقہ میں واقع Barrie شہر کی جماعت Barrie Hollyکو مورخہ ۲۲؍فروری ۲۰۲۶ء کو۴بجے نمازعصر کی ادائیگی کے معاً بعد Barrie نماز سینٹر میں جلسہ یوم مصلح موعود منعقد کرنے کی توفیق ملی۔

جلسہ کا آغاز تلاوت قرآن کریم و ترجمہ، حدیث اور نظم سے ہوا۔ اس کے بعد حضرت مصلح موعودؓ کی سیرت کے مختلف موضوعات پر چار اطفال نے یکے بعد دیگرے تقاریر کیں۔ بعدہٗ مکرم عمران بھٹی صاحب مبلغ سلسلہ نے ’’تحریک جدید- حضرت مصلح موعودؓ کا ایک عظیم الشان کارنامہ‘‘ کے موضوع پر انگریزی میں تقریر کی۔ اس کے بعد مکرم مسعود ناصر صاحب صدرجماعت نے اردو میں ’’علوم ظاہری وباطنی سے پُر‘‘ کے عنوان سے علمی اور تحقیقی پریزنٹیشن دی۔ مکرم مربی صاحب ومکرم صدر صاحب نے دوران تقاریر سوال وجواب کے ذریعہ احباب جماعت کو پوری طرح سے اس پریزنٹیشنزمیں شامل رکھا۔

اس جلسہ کا آخری پروگرام ایک کوئز تھا جس میں ۵۵؍کے قریب حاضرین نے اپنے اپنے موبائل فونز کے ذریعہ سوالات کے جواب دیے جن کے نتائج ساتھ ساتھ سکرین پر دکھائے جاتے رہے۔

اس جلسہ کا اختتام بوقت افطاری ہوا۔ نماز مغرب کی ادائیگی کے بعد احباب کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔ اس جلسہ میں خواتین و حضرات کی مجموعی حاضری۱۹۰؍رہی۔ الحمدللہ

(رپورٹ: محمد سلطان ظفر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button