مجلس صحت امریکہ کے زیر انتظام پہلے مسرور والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد
محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس صحت جماعت احمدیہ امریکہ کو مجلس انصاراللہ اور مجلس خدام الاحمدیہ کے تعاون سے پہلا مسرور والی بال ٹورنامنٹ مورخہ ۱۴و۱۵؍فروری ۲۰۲۶ء کو منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ اس ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے ۱۲؍ٹیموں نے شرکت کی۔

اس دو روزہ پروگرام کی افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا مکرم مشہود چودھری صاحب نے مہمانوں کا تعارف پیش کیا۔ مکرم بشیراحمد شمس صاحب نائب صدر مجلس صحت امریکہ نے تمام کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہا اور کھیل کے دوران نظم وضبط اوردوران کھیل اعلیٰ اخلاق کو قائم رکھنے کی طرف توجہ دلائی۔ مکرم وقاص اصغر صاحب ناظم اعلیٰ نے اس ٹورنامنٹ کے قواعد و ضوابط پڑھ کر سنائے۔ مکرم نوید ملک صاحب صدر جماعت احمدیہ میری لینڈ نے دعا کروائی جس کے بعد تمام ٹیموں کی مہمان خصوصی اور انتظامیہ کے ساتھ تصاویر ہوئیں۔

ٹورنامنٹ میں شامل ۱۲؍ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا۔
اس ٹورنامنٹ میں فائنل سمیت ۳۳؍میچ کھیلے گئے۔ تمام ٹیموں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور شائقین کی کثیر تعداد ان میچوں سے لطف اندوز ہوئی اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی گئی۔
اس ٹورنامنٹ کا فائنل میچ جارجیا اور ساؤتھ ورجینیا اے کے درمیان کھیلا گیا جو ایک سخت اور دلچسپ مقابلے کے بعد جارجیا کی ٹیم نے جیت لیا۔
اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی مکرم بشیر احمدشمس صاحب نائب صدر مجلس صحت امریکہ تھے جنہوں نے اختتامی تقریر میں شائقین، ٹورنامنٹ کی انتظامیہ اور کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا۔ مہمان خصوصی نے ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑیوں اور اسی طرح اول آنے والی ٹیم کے کپتان مکرم سعادت احمد صاحب اور دوم آنے والی ٹیم کے کپتان مکرم شکیل احمد صاحب میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔ ایم ٹی اے امریکہ کا بھی اس ٹورنامنٹ میں بھرپور تعاون حاصل رہا۔
اختتامی دعا کے ساتھ یہ ٹورنامنٹ اختتام پذیرہوا۔ الحمدللہ علیٰ ذالک
(رپورٹ:شمشاد احمد ناصر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)




