جماعت احمدیہ برازیل کے مرکز پیٹروپولس میں خصوصی افطار ڈنر کا اہتمام
اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ برازیل کو مرکز پیٹروپولس میں مورخہ ۱۴؍مارچ بروز ہفتہ ایک خصوصی اجتماعی افطاری کا اہتمام کرنے کی توفیق ملی جس میں احباب جماعت کے علاوہ چند دیگر لوکل افراد کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ چنانچہ ایک صوبائی ممبر پارلیمنٹ جناب Serginho Fernandes، ایک اخبار Diario de Petropolis کی چیف ایڈیٹر Jaqueline Gomes کے علاوہ یہودی و عیسائی نمائندگان نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ان کو جماعت کے تعارف کےساتھ اسلامی روزہ کی فلاسفی بتانے کا موقع ملا۔

افطاری کے بعد احباب جماعت نے نماز مغرب ادا کی جس کو سب مہمانوں نے دیکھا۔ بعدازاں تمام شاملین کی کھانے سے تواضع کی گئی۔ جناب ممبر پارلیمنٹ سے کئی امور پر گفتگو ہوئی اور انہوں نے جماعت کی مساعی کو سراہا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔

افطاری و کھانا کا سارا انتظام مشن ہاؤس میں کیا گیا تھا۔ الحمدللہ سارا پروگرام بہت اچھا رہا۔ اس اہم تقریب کی رپورٹ شہر کے دو اخباروں Tribuna de Petropolis اور Diario de Petropolis نے تصویر کے ساتھ اس سرخی کے ساتھ شائع کی :’’مسجد بیت الاول میں افطاری‘‘۔

اللہ تعالیٰ ہماری کوششوں میں برکت ڈالے، یہاں کے لوگوں کے دل اسلام اور احمدیت کے ليے کھولے اور سب رضاکاروں کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین
(رپورٹ:وسیم احمد ظفر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)
مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ سٹراس برگ، فرانس میں رمضان المبارک میں تبلیغی افطار ڈنرز




