گنی کناکری میں جلسہ ہائے یوم مصلح موعود کا بابرکت انعقاد
اللہ تعالیٰ کے فضل سے گنی کے چار ریجنز کی ۳۳؍جماعتوں کو جلسہ ہائے یوم مصلح موعود منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ الحمدللہ علیٰ ذالک۔

ان جلسوں میں اللہ کے فضل سے ۱۹۴۹؍احباب جماعت اور ۱۵؍غیر از جماعت دوست شامل ہوئے۔
کناکری میں ہونے والے جلسہ یوم مصلح موعود کی مختصر رپورٹ قارئین الفضل کی خدمت میں پیش ہے۔

مورخہ یکم مارچ ۲۰۲۶ء کو کناکری کی مرکزی احمدیہ مسجد بیت الاحد میں جلسہ کا انعقاد ہوا۔ ۱۲؍بجے دوپہر جلسے کی کارروائی تلاوت قرآن کریم و ترجمہ اور نظم سے شروع ہوئی۔ مکرم فانا کانتے لوکل مشنری صاحب نے پیشگوئی مصلح موعود کا مختصر تعارف کرایا اور پیشگوئی مصلح موعود لفظاً پڑھ کر سنائی۔ دوسری تقریر میں مکرم سعید جالو صاحب صدر مجلس انصاراللہ صف دوم نے پیشگوئی مصلح موعود میں بیان ہونے والی ۵۲؍نشانیوں کا ترتیب سے ذ کر کیا اور بتایا کہ کس طرح اللہ کے فضل سے ۵۲؍سالہ دور خلافت میں کس شان سے یہ نشانیاں پوری ہوئیں۔ تیسری تقریر مکرم جلال لوانی صاحب نے ’’وہ سخت ذہین و فہیم ہو گا‘‘ کے موضوع پر کی اور حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے بیان فرمودہ خطبہ جمعہ سے حضرت مصلح موعودؓ کے علمی کارناموں اور غیر معمولی تفسیر القرآن کا ذکر کیا۔ چوتھی تقریر مکرم انصر محمود صاحب مبلغ سلسلہ نے ’’پیشگوئی مصلح موعود کا پس منظر اور مصداق‘‘ کے موضوع پر کی۔ جلسہ کا اختتام نماز ظہر و عصر کی ادائیگی پر ہوا۔
(رپورٹ:طاہر محمود عابد۔ نمائندہ الفضل انٹر نیشنل)
مزید پڑھیں: جرمنی میں ’تھیورِنگن نمائش‘ میں جماعت احمدیہ کا تبلیغی سٹال




