لیسوتھو میں جلسہ یوم مسیح موعود کا انعقاد
اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ لیسوتھو کو مورخہ ۲۱؍مارچ ۲۰۲۶ء کو مسجد بیت المہدی میں جلسہ یوم مسیح موعود منانے کی توفیق ملی۔

جلسہ کا آغاز صبح گیارہ بجے تلاوت قرآن کریم و ترجمہ اور قصیدہ سے ہوا۔ جلسہ کی کل حاضری ۵۵؍رہی جس میں ۱۵؍مہمانان بھی شامل ہوئے۔ جلسہ میں تقاریر کے علاوہ حضرت مسیح موعودؑ کے دعاوی پر سوال و جواب بھی ہوئے۔ اس طرح جماعت کے لوگوں کے علم میں بھی اضافہ ہوا۔ الحمدللہ

جلسہ کے اختتام پر ۴؍افراد نے بیعت کر کے جماعت احمدیہ میں شامل ہونے کی توفیق پائی۔ فالحمدللہ علیٰ ذالک
جلسہ کے بعد نمازیں ادا کی گئیں اور اس کے بعد ظہرانہ پیش کیا گیا۔
اللہ تعالیٰ جماعت کے احباب کو ایمان و اخلاص میں مزید بڑھائے اور سلسلہ کو نیک لوگوں سے بھر دے۔ آمین
(رپورٹ:محمد احسان نور۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)
مزید پڑھیں: جرمنی میں ’تھیورِنگن نمائش‘ میں جماعت احمدیہ کا تبلیغی سٹال




