افریقہ (رپورٹس)

مدرسۃ الحفظ گھانا کے ۱۰۳ویں طالب علم کا اعزاز تکمیلِ حفظ قرآن

خدا تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۱۰؍جون ۲۰۲۶ء بروز بدھ مدرسۃ الحفظ کے ایک اور طالب علم عزیزم عیسیٰ مالک نے تکمیل حفظِ قرآن کی سعادت حاصل کی۔ الحمدللہ۔ اللہ تعالیٰ یہ اعزاز عزیزم،اس کے خاندان اور سلسلہ کے لیے ہر لحاظ سے مبارک کرے۔ آمین

عزیزم   P-6(چھٹی کلاس) مکمل کرنے کے بعدمدرسۃ الحفظ میں داخل ہوئےاور یکم اکتوبر ۲۰۲۳ء کو قرآن کریم حفظ کرنا شروع کیا اوردو سال، ۸ ماہ اور ۱۰دن میں قرآن کریم کا حفظ مکمل کیا۔عزیزم نے مکرم حافظ خلیق بشیر صاحب استاد مدرسة الحفظ کی زیر نگرانی حفظ مکمل کیا اور مورخہ ۱۰جون کو آخری سبق سنایا۔ یہ بچہ مکرم ابراہیم مالک صاحب معلم سلسلہ گھانا کا بیٹا ہے۔

عزیزم کو مدرسۃ الحفظ بھجوانے سے قبل یسرنالقرآن اور صحت تلفظ کے ساتھ قرآن کریم ناظرہ پڑھانے کی سعادت ان کے والد اورمکرم حافظ مولوی حفیف ابراہیم صاحب مربی سلسلہ گھانا کو ملی۔

مدرسۃ الحفظ کے آغاز یکم مارچ ۲۰۰۵ءسے اب تک اس ادارے سے ۱۰۳طلباء قرآنِ کریم حفظ کرنے کی سعادت حاصل کر چکے ہیں جن کا تعلق ۹ممالک سے ہے۔ اس وقت مدرسۃ الحفظ میں زیرِ تعلیم طلباء کی تعداد۳۷ہے۔ان طلباء کا تعلق گھانا،گنی بساؤ اور کینیڈا سے ہے۔

(رپورٹ: حافظ مبشر احمد جاوید(مربی سلسلہ)۔ انچارج مدرسۃ الحفظ گھانا)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button