جماعت احمدیہ آسٹریلیا میں جلسہ یوم مسیح موعود کا با برکت انعقاد
اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہر سال کی طرح جماعت احمدیہ آسٹریلیا کو امسال بھی یوم مسیح موعود کی مناسبت سے ملک بھر میں جلسے منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ ان جلسوں کی تفصیل ہدیۂ قارئین ہے۔
کوئنزلینڈ (Queensland) جماعت احمدیہ گولڈ کوسٹ، لوگن ایسٹ اور لوگن ویسٹ:مورخہ ۲۹؍مارچ ۲۰۲۶ء بروز اتوار جماعت گولڈ کوسٹ، جماعت لوگن ایسٹ اور جماعت لوگن ویسٹ کا مشترکہ جلسہ مسجد بیت المسرور، برزبن میں نماز ظہر اور کھانے کے بعد شروع ہوا۔ جلسے کی صدارت مکرم محمد عطائے ربی ہادی صاحب مبلغ سلسلہ نے کی۔ تلاوت قرآن کریم و ترجمہ اور نظم کے بعد ان موضوعات پر تقاریر ہوئیں: ’’یوم مسیح موعود کی اہمیت‘‘ اردو میں از مکرم خالد بھٹی صاحب اور ’’حضرت مسیح موعودؑ کا عشق رسولؐ‘‘ انگریزی میں از مکرم مبصر محمود صاحب۔ ’’شرائط بیعت اور ہماری ذمہ داریاں‘‘ کے موضوع پر ایم ٹی اے کی تیار کردہ ایک ڈاکومنٹری دکھائی گئی۔ مکرم مربی صاحب نے اختتامی تقریر کی اور دعا کروائی۔

الحمدللہ، اس جلسہ میں ۲۶۵؍افراد جماعت شریک ہوئے۔
ساؤتھ آسٹریلیا (South Australia):ساؤتھ آسٹریلیا کی تین جماعتوں (ایڈیلیڈ ویسٹ، ایڈیلیڈ ساؤتھ اور الڈنگہ) کا مشترکہ جلسہ مورخہ ۲۹؍مارچ بروز اتوار نماز عصر کے بعد مسجد محمود میں منعقد ہوا۔ اس جلسہ کی صدارت مکرم کامران مبشر صاحب مبلغ سلسلہ نے کی۔
جلسے کا آغاز تلاوت قرآن کریم و ترجمہ اور نظم سے ہوا جس کے بعد ان موضوعات پر تقاریر ہوئیں: ’’حضرت مسیح موعودؑ کی بنی نوع انسان سے محبت‘‘ اردو میں از مکرم خبیب احمد صاحب، ’’حضرت مسیح موعودؑ کی بعثت کا مقصد‘‘ اردو میں از مکرم مبارک احمد بٹ صاحب، ’’حضرت مسیح موعودؑ کے انقلابی کارنامے‘‘ اردو میں از مکرم ڈاکٹر منور احمد صاحب صدر جماعت ایڈیلیڈ ویسٹ ’’حضرت مسیح موعودؑ کی زندگی کے آخری ایام‘‘ اردو میں از مکرم سدید احمد باجوہ صاحب مبلغ سلسلہ۔
تقاریر کے درمیان شعبہ تعلیم القرآن کی طرف سے ایوارڈز تقسیم کیے گئے۔ آخر پر مکرم کامران مبشر صاحب مبلغ سلسلہ نے اختتامی تقریر کی اور دعا کروائی۔

نماز مغرب کے بعد احباب جماعت کی خدمت میں عشائیہ پیش کیا گیا۔ الحمدللہ، ۴۵۰؍افراد اس جلسہ میں شامل ہوئے۔
وکٹوریہ (Victoria) جماعت لانگ وارن، بیرک اور کلائیڈ کا مشترکہ جلسہ: مورخہ ۲۹؍مارچ بروز اتوار بعد از نماز ظہر و عصر مسجد بیت السلام میں یہ مشترکہ اجلاس مکرم مبارک احمد منہاس صاحب صدر جماعت لانگ وارن کی صدارت میں منعقد ہوا۔
تلاوت قرآن کریم و ترجمہ اور نظم کے بعد یہ تقاریر ہوئیں: ’’صداقت حضرت مسیح موعودؑ‘‘ اردو میں از مکرم محمد شریف ظفر صاحب، بچوں کی طرف سے پیش کردہ قصیدہ کے بعد ’’حضرت مسیح موعودؑ کی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت‘‘ انگریزی میں از مکرم ثوبان احمد تنولی صاحب اور ’’حضرت مسیح موعودؑ کی بعثت کا مقصد‘‘ انگریزی اور اردو میں از مکرم مصور الٰہی صاحب مبلغ سلسلہ۔
ایم ٹی اے کی تیارکردہ ایک ڈاکومنٹری کے بعد مکرم صدر صاحب نے اختتامی تقریر کی اور دعا کروائی۔ الحمدللہ، ۵۵۰؍افراد اس بابرکت جلسہ میں شامل ہوئے۔
جماعت احمدیہ میلبورن ایسٹ:مورخہ ۱۸؍اپریل ۲۰۲۶ء کو جماعت میلبورن ایسٹ نے جلسہ یوم مسیح موعود دارالبرکات سنٹر میں منعقد کیا۔ یہ جلسہ مکرم تقی الدین صاحب صدر جماعت کی صدارت میں منعقد ہوا۔
تلاوت قرآن کریم و ترجمہ اور نظم کے بعد مکرم رجیل احمد صاحب نے ’’حضرت مسیح موعودؑ کی آنحضرتؐ سے محبت‘‘ کے موضوع پر انگریزی زبان میں جبکہ مکرم ذیشان محمود صاحب نے ’’حضرت مسیح موعودؑ غیروں کی نظر میں‘‘ کے عنوان پر اردو میں تقاریر کیں۔ مکرم عاطف احمد زاہد صاحب مبلغ سلسلہ نے اختتامی تقریر کی اور مکرم صدر صاحب نے اختتامی دعا کروائی۔
اس جلسہ میں ۱۷۰؍افراد جماعت نے شرکت کی۔ الحمدللہ
نیو ساؤتھ ویلز (New South Wales) جماعت ہائے احمدیہ سڈنی:مورخہ ۲۹؍مارچ ۲۰۲۶ء بروز اتوار مسجد بیت الہدیٰ، سڈنی میں صبح سوا گیارہ بجے مکرم انعام الحق کوثر صاحب امیر جماعت احمدیہ آسٹریلیا کی صدارت میں جلسہ یوم مسیح موعود منعقد ہوا۔
تلاوت قرآن کریم و ترجمہ اور نظم کے بعد ان موضوعات پر تقاریر ہوئیں: ’’شمائل حضرت مسیح موعودؑ‘‘ اردو میں از مکرم ملک عمران احمد صاحب، ’’قیام جماعت اور حضرت مسیح موعودؑ کی اپنی جماعت سے توقعات‘‘ اردو میں از مکرم عبدالنور صاحب، ’’حضرت مسیح موعودؑ کی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت‘‘ انگریزی میں از مکرم فاران احمد صاحب، ’’صداقت حضرت مسیح موعودؑ ازروئے قرآن کریم‘‘ اردو اور انگریزی میں از مکرم احمد ندیم صاحب مبلغ سلسلہ، ایک نظم کے بعد ’’حضرت مسیح موعودؑ کی انذاری پیشگوئیاں‘‘ اردو میں از مکرم ابرار احمد چغتائی صاحب، ’’حضرت مسیح موعودؑ کی مناجات‘‘ اردو اور انگریزی میں از مکرم قمرالزمان صاحب مبلغ سلسلہ اور آخر پر مکرم ساحل ملک صاحب اور مکرم یاسر ملک صاحب نے قصیدہ پیش کیا۔
تقاریر کے درمیان ناصرات الاحمدیہ کی طرف سے عزیزہ سعدیہ وقار نے ’’حضرت مسیح موعودؑ کی بچوں سے شفقت اور انداز تربیت‘‘ کے موضوع پر اور اطفال الاحمدیہ کی طرف سے عزیزم طاہر محمود احمد نے ’’حضرت مسیح موعودؑ کی شفقت اور اعلیٰ سیرت‘‘ کے موضوع پر انگریزی میں تقاریر کیں۔
اس جلسہ کی آخری تقریر مکرم امیر صاحب نے کی اور اجتماعی دعا کروائی۔ جلسہ تقریباً ساڑھے تین بجے اختتام پذیر ہوا۔ جلسہ کی کارروائی کے بعد نماز ادا کی گئی اور احباب جماعت کی خدمت میں ظہرانہ پیش کیا گیا۔
الحمدللہ، ۷۰۰؍احباب جماعت بشمول خواتین و اطفال اس جلسہ میں شریک ہوئے۔
اللہ تعالیٰ ان تمام پروگراموں کو بابرکت فرمائے اور جماعت کو مزید خدمت دین کی توفیق عطا فرماتا چلا جائے۔ آمین
(رپورٹ: ثاقب محمود عاطف۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)
٭…٭…٭
مزید پڑھیں: سینیگال میں ریفریشر کورس برائے مبلغین و معلمین کرام کا انعقاد




