افریقہ (رپورٹس)

سینیگال میں ریفریشر کورس برائے مبلغین و معلمین کرام کا انعقاد

محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ سینیگال کو مورخہ ۲۱تا۲۳؍اپریل ۲۰۲۶ء کو مبلغین و معلمین کرام کا دوسرا ریفریشر کورس منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ الحمدللہ

تینوں روز باجماعت نماز تہجد سے دن کا آغاز ہوا۔ روزانہ صبح ۱۰؍بجے سے دوپہر ۲؍بجے تک اور شام ۵تا ۷؍بجے علمی مجالس کا انعقاد ہوا جس میں شاملین کے علمی و روحانی معیار کو بہتر بنانے کی کوشش کی گئی اورمبلغین و معلمین نے درج ذیل عناوین پر لیکچر پیش کيے:

تبلیغ کے ليے حضرت اقدس مسیح موعودؑ کی بیان فرمودہ ہدایات، حضرت مصلح موعودؓ کی مبلغین کو نصائح پر مشتمل ’زریں ہدایات‘ کا خلاصہ، ’خدا کے ایک بندہ کو آپ کی تلاش ہے‘، اسلام کے پہلے مبلغ حضرت مصعب بن عمیرؓ، حضرت مولانا نذیر احمد علی صاحب مبلغ سلسلہ سیرالیون، حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی جامعہ سے فارغ التحصیل مبلغین کونصائح اور حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کے خطبہ جمعہ بیان فرمودہ ۱۲؍دسمبر ۲۰۲۵ء (اصول تبلیغ، مربیان سلسلہ اور داعیان الی اللہ کو نصائح)۔

محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے جامعات سے فارغ التحصیل (سو فیصد) ۱۶؍مبلغین و ۲۳؍معلمین کرام اس ریفریشر کورس میں شامل ہوئے۔ آخری روز معلمین کی تفریح کی غرض سے ڈاکار کے قریبی جزیرہ پر پکنک کا پروگرام کیا گیا۔

اللہ تعالیٰ اس ریفریشر کورس کے بہترین نتائج ظاہر فرمائے اور ہم سب کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے سلطان نصیر بننے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

(رپورٹ:حافظ مصور احمد مزمل۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ کینیڈا کے زیر اہتمام بزرگ احباب کے لیے صحت سے متعلق ایک پروگرام کا انعقاد

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button