آسٹریلیا (رپورٹس)

مجلس انصاراللہ نیوزی لینڈ کا سالانہ ریفریشر کورس ۲۰۲۶ء

مکرم ڈاکٹر تصور اقبال صاحب قائد ایثار مجلس انصاراللہ نیوزی لینڈ تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مجلس انصاراللہ نیوزی لینڈ کو ۲۴؍مئی ۲۰۲۶ء کو اوکلینڈ شہر میں قائم مسجد بیت المقیت کے منیر ہال میں سال ۲۰۲۶ء کا دوسرا ریفریشر کورس منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ اس کورس کا مقصد مجلس کی کارکردگی کا جائزہ لینا، سابقہ منصوبہ جات پر عمل درآمد کا جائزہ لینا اور آئندہ کے لیے مزید مؤثر لائحۂ عمل مرتب کرنا تھا۔

پروگرام کا آغاز رجسٹریشن اور ریفریشمنٹ کے بعد صبح ۱۰؍بجے باقاعدہ تلاوت قرآن کریم اور عہد سے ہوا۔ مکرم صدر صاحب نے افتتاحی تقریر میں ریفریشر کورس کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ پروگرام کا مقصد افراد یا مجالس کی کمزوریوں کی نشاندہی کرنا نہیں بلکہ مجموعی کارکردگی میں بہتری پیدا کرنا ہے۔

بعد ازاں مکرم شفیق الرحمٰن صاحب مبلغ سلسلہ نے ’’قواعد، ذمہ داریوں، باہمی احترام اور بروقت ہدایات کی پابندی‘‘ کے موضوع پر تقریر کی۔

وقفہ کے بعد عاملہ ممبران کا تعارف کروایا گیا۔ اس کے بعد قائد عمومی مکرم طاہر ظفر اللہ صاحب نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے مختلف ویڈیو کلپس پیش کیے جن میں انصاراللہ کی ذمہ داریوں، مالی قربانی، تربیت اولاد، دینی علم، قرآنی تعلیمات کا فہم، تقویٰ اور خدمت دین کے متعلق راہنمائی شامل تھی۔ مکرم محمد اقبال صاحب نے ’’عاملہ ممبران کا میٹنگ اٹینڈ کرنا‘‘ کے موضوع پر پریزنٹیشن پیش کرتے ہوئے بالمشافہ عاملہ میٹنگز کی اہمیت، ٹیم ورک، بھائی چارے اور مؤثر فیصلہ سازی پر روشنی ڈالی۔ بعد ازاں نائب صدر صف دوم مکرم سلطان سکندر صاحب نے ’’قائم مقام اور غیر موجودگی کی صورت میں انتظامی امور‘‘ کے موضوع پر بریفنگ دی۔ اس موضوع پر سوال و جواب کی نشست بھی منعقد ہوئی۔

نماز ظہر اور ظہرانے کے بعد دوپہر کے اجلاس میں آسٹریلیا میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ بعد ازاں مکرم طاہر ظفر اللہ صاحب قائد عمومی نے ’’رپورٹنگ کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر پریزنٹیشن پیش کی۔

بعد ازاں قائد صاحب مال نے شعبہ مال کے متعلق بریفنگ دی اور مجلس کی مالی صورتحال، بجٹ اور موجودہ مالی ضروریات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر عشرہ مال کے دوران مالی قربانیوں میں اضافہ کرنے اور مالی کمی کو پورا کرنے کی طرف توجہ دلائی گئی۔ اس موضوع پر بھی سوال و جواب کی نشست منعقد ہوئی۔ آخر میں مکرم لطف الرحمٰن ملک صاحب نے شوریٰ اپروولز اور متعلقہ منصوبہ جات کے حوالے سے تفصیلی لائحہ عمل پیش کیا۔

دعا کے ساتھ اس ریفریشر کورس کا اختتام ہوا۔

(رپورٹ:مبارک احمد خان۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

٭…٭…٭

مزید پڑھیں: گیمبیا کے لوئر ریور ریجن کی جماعت مانساکونکومیں جلسہ یوم خلافت کا انعقاد

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button