افریقہ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ برکینا فاسو کی سرگرمیوں کی ایک جھلک (جنوری تا مارچ ۲۰۲۶ء)

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ برکینافاسو کو جنوری تا مارچ ۲۰۲۶ء مختلف مساعی کی توفیق ملی۔ ان مساعی کی تفصیل ہدیۂ قارئین ہے۔

٭…نئے سال کا آغاز:ملک بھر میںنئے سال کا آغاز اجتماعی نماز تہجد، وقار عمل اور حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت میں اجتماعی طور پر دعائیہ خطوط لکھنے سے ہوا۔ نئے سال کی خوشیاں بانٹنے کے لیے ملک بھر میں مقامی بادشاہوں، حکومتی عہدیداران اور مذہبی راہنماؤں سے ملاقات کی گئی، ان کو خیر سگالی کا پیغام پہنچایا گیا اور جماعت کا تعارف مزید پھیلا۔

٭… چندہ وقف جدید سال ۲۰۲۴ء – ۲۰۲۵ء:الحمدللہ، سال ۲۰۲۴ء – ۲۰۲۵ء میں برکینافاسو چندہ وقف جدید میں براعظم افریقہ میں تیسری پوزیشن پر رہا۔

۱۷؍جنوری کو ایم ٹی اے انٹرنیشنل پر جماعت احمدیہ برکینافاسو کے ۳۴ویں جلسہ سالانہ کی ڈاکومنٹری نشر کی گئی۔

٭… ۲۳؍جنوری کو نیشنل شعبہ وقف نو کے تحت ریجنز بورومو، بوبو جلاسواور بانفورا کا دورہ کیا گیا۔ اس میں یوم والدین واقفین نو اور تربیتی پروگرام منعقد ہوا۔

٭… ۳۱؍جنوری کو مجلس خدام الاحمدیہ برکینافاسو کی مرکزی عاملہ اور ریجنل قائدین کی امسال کی پہلی عاملہ میٹنگ منعقد ہوئی۔

٭… ۳؍فروری کو ایم ٹی اے انٹرنیشنل پر مسرور ہیلتھ کیئر ایسوسی ایشن برکینافاسوکے تحت منعقد کردہ ایک مفت آنکھوں کے موتیے کے آپریشن پر مشتمل تین روزہ میڈیکل کیمپ کی رپورٹ نشر کی گئی۔

٭… ۷؍فروی کو جامعۃ المبشرین برکینافاسومیں سالانہ سہ روزہ کھیلیں منعقد ہوئیں۔

٭… ۱۱؍فروری کو احمدیہ ریڈیو ڈوری ریجن نے نئے آلات کے ساتھ دوبارہ اپنی نشریات کا آغاز کر دیا۔

٭… افتتاح مسجد: ۱۴؍فروری کو برکینافاسو کے ریجن بوبو جلاسو کی جماعت کاریہ میں جماعت احمدیہ برکینافاسو کا ایک وفد مکرم میاں قمر احمد صاحب امیر و مبلغ انچارج برکینافاسو کی سربراہی میں شامل ہوا اور ایک نئی مسجد کا افتتاح کیا۔

٭… ۱۵؍فروری کو بوبو جلاسومیں ایک پبلک تبلیغ ایکٹوٹی منعقد کی گئی۔

٭… رمضان المبارک ۲۰۲۶ء:۱۹؍فروری ۲۰۲۶ء کو برکینافاسو میں رمضان المبارک کا آغاز ہوا۔ اس سلسلہ میں جماعت احمدیہ برکینافاسو نے رمضان المبارک سے متعلقہ معلوماتی کتابچہ اور کیلنڈر چھاپ کر مفت تقسیم کیے جن کے ذریعہ جماعت کا پیغام وسیع پیمانہ پر پہنچا۔

٭… جلسہ یوم مصلح موعود:۲۰؍فروری کو ملک بھرکے ۱۷؍ریجنز کی ۱۳۴؍جماعتوں میں کل ۱۳۸؍جلسہ ہائے یوم مصلح موعود منعقد ہوئے۔ ان میں۵۹۴۰؍احمدی احباب اور ۴۴۵؍غیر احمدی مہمانان شامل ہوئے۔ اسی طرح جماعتی ریڈیوز پر۱۷؍پروگرامز ہوئے جس سے ایک لاکھ ۳۷؍ہزار ۲۵۰؍سے زائد سامعین مستفید ہوئے۔

٭… نیشنل شعبہ تعلیم القرآن و وقف عارضی کے تحت رمضان المبارک میں آن لائن قاعدہ یسرنا القرآن سیکھنے کے لیے خصوصی کلاس کا انعقاد کیا گیا۔

٭… مجلس انصاراللہ برکینافاسو کی طرف سے رمضان کے دوران مہاجرین کیمپس میں رمضان کے تحائف کے پیکٹس تقسیم کیے گئے۔

٭… ۱۰؍مارچ کو جماعت احمدیہ برکینافاسو کے کایا ریجن میں کیتھولک چرچ کے نمائندگان ریجنل ہیڈکوارٹر میں مدعو تھے اور اس وفد نے مشن ہاؤس میں احباب جماعت کےساتھ روزہ افطار کیا۔

٭… ۱۱؍مارچ کو جماعت احمدیہ برکینافاسو کا ایک وفد مکرم امیر صاحب کی سربراہی میں دارالحکومت واگا ڈوگو میں واقع ایرانی ایمبیسی گیا اورجماعت کا تعارف کروایا۔

٭… ۱۲؍مارچ کو جماعت احمدیہ برکینافاسو کے ایک وفد نے مکرم امیر صاحب کی سربراہی میں دارالحکومت واگا ڈوگو میں حکومتی پروٹوکول کے سربراہ کے ساتھ ملاقات کی اور جماعت کا تعارف بھی کروایا۔

٭… ۱۲؍مارچ کو ایم ٹی اے انٹرنیشنل پر جامعۃ المبشرین برکینافاسو کی سالانہ کھیلوں کے متعلق ایک ڈاکومنٹری نشر کی گئی۔

٭…۱۲؍مارچ کو ڈوری ریجن کے مہاجرین کیمپ میں جاکر راشن کے پیکٹ بطور تحفہ تقسیم کیے گئے۔

٭… ۱۲؍مارچ کو جماعت احمدیہ برکینافاسو کا ایک وفد مکرم امیر صاحب کی سربراہی میں سینٹرل جیل واگا ڈوگو برکینافاسو گیا اورجیل میں موجود ۲۵۰؍قیدیوں میں تحائف اور کھانا تقسیم کیا گیا۔

٭… ۱۳؍مارچ کو جماعت احمدیہ برکینافاسو کا ایک وفد مکرم امیر صاحب کی سربراہی میں دارالحکومت واگاڈوگو میں واقع گھانا کی ایمبیسی گیا۔ گھانا کے نئے سفیر Mr.Kenneth Akibate سے ملاقات کی، رمضان کی مبارکباد دی اورجماعت کا تعارف کروایا۔

٭… ۱۵؍مارچ کوبرکینافاسو کے نیشنل ہیڈ کوارٹر واگاڈوگو میں جماعت کی طرف سے ایک دعوت افطار منعقد کی گئی جس میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے سربراہان، غیراحمدی مسلمان تنظیموں کے نمائندگان اسی طرح حکومتی عہدیداران اورسماجی کارکنان کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس تقریب کی مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل برائے مذہبی امور تھیں۔ اس تقریب میں مقامی بادشاہ بھی شامل ہوئے۔

٭… رمضان المبارک کے آخری عشرے میں جامعۃالمبشرین برکینافاسو کے آخری سال کے طلبہ کو ہر سال کی طرح امسال بھی اعتکاف کی توفیق ملی۔ اسی طرح ملک کےنیشنل ہیڈکوارٹر واگا ڈوگو کی جامع مسجد کے علاوہ جماعت کے احباب کو اپنے علاقہ کی مساجد میں اعتکاف کی سعادت ملی۔

٭… ۲۰؍مارچ کو بانفورا ریجن کا ایک وفد ریجنل قائد خدام الاحمدیہ کی سربراہی میں مختلف حکومتی عہدیداران جن میں گورنر ریجن، ہائی کمشنر ریجن اور ریجنل پریفے شامل تھے جاکر ملا۔ انہیں جماعت کا تعارف کروایا اور عید کی مبارک دی۔

٭… جماعت احمدیہ برکینافاسو کی ہر سال ہونے والی رمضان المبارک کی مناسبت سے مختلف سرگرمیوں میں امسال بھی تفسیر القرآن کے دروس ملک میں موجود جماعت کے ریڈیو سٹیشنز سے رمضان سے متعلق نشریات لائیو سوالات و جواب کے سلسلہ اور اجتماعی افطاریوں اور ذیلی تنظیموں میں کلوا جمیعًا کے پروگرام کے علاوہ افطاری کے وقت مختلف ریجنز میں بس اڈوں اور مسافر گاہوں میں جماعتی لیفلٹس، پانی، کھجوریں اور کھانے کے پیکٹس تقسیم کیے جاتے رہے۔ اسی طرح حکومتی دفاتر، حکومتی عہدیداران، مختلف ہسپتالوں میں جا کر عیادت مریضان، یتیم خانہ میں جا کر تحائف کی تقسیم وغیرہ شامل تھے۔

٭… نماز عید کے ۱۳۷؍اجتماعات میں ۱۸؍ہزار ۱۲۷؍ نمازی شامل ہوئے۔ ۶۴۳۵؍افراد میں عیدی اور راشن تقسیم کیا گیا۔ ۳۳۴؍اتھارٹیز سے اور ۱۵۲؍مذہبی لیڈروں سے ملاقات کی گئی۔ چھ مختلف جیلوں کے دورہ جات میں ۱۰۳۸؍قیدیوں سے ملاقات اور عید کے تحائف تقسیم کیے گئے۔ ۲۱؍عیادت مریضان کے پروگراموں میں ۴۵۷؍مریضوں میں تحائف تقسیم کیے گئے۔

٭… ۱۵؍تا ۱۷؍مارچ خدام الاحمدیہ کے تحت برکینافاسو کے ریجن واگاڈوگو نے سہ روزہ خدمت خلق کیمپ کا انعقاد کیا اور عیادت مریضان کی اور افطاری تقسیم کی۔

٭… عید الفطر ۲۰۲۶ء: ۲۰؍مارچ بروز جمعۃ المبارک برکینافاسو میں ۲۹؍روزوں کے مکمل ہونے کے بعد عید الفطر منائی گئی۔ جماعت احمدیہ برکینافاسو کے نیشنل ہیڈ کوارٹر واگاڈوگو میں عید کے بڑے اجتماع کوبرکینافاسو کے ٹی وی چینل تھری ٹی وی نے عید کی نماز اور عید کے دن کی سرگرمیوں پر رپورٹ نشر کی۔ اسی طرح انفو ٹی وی نے بھی اس مناسبت سے رپورٹ نشر کی۔ عید کی نماز کے بعد مختلف صحافی موجود تھے جنہوں نے مکرم امیر صاحب سے گفتگو کی اور مختلف قومی اخبارات میں مکرم امیر صاحب کا انٹرویو شائع کیا۔ کل دو ٹی وی چینلز اورپانچ آن لائن اخبارات نے کوریج دی۔ ان میں لی فاسو ڈاٹ نیٹ اور تھری ٹی وی وغیرہ شامل ہیں۔

٭… جلسہ یوم مسیح موعود: ۲۳؍مارچ کو ملک بھرکے ۱۷؍ریجنز کی ۱۰۹؍جماعتوں میں کل ۱۱۰؍جلسہ ہائے یوم مسیح موعود منعقد ہوئے۔ ان میں۴۷۳۳؍احمدی احباب اور ۲۷۷؍غیر احمدی مہمانان شامل ہوئے۔ اسی طرح جماعتی ریڈیوز پر۴۲؍پروگرامز ہوئے جن سے چالیس ہزار سے زائد سامعین مستفید ہوئے۔

٭… ۲۷؍مارچ کو مکرم امیر صاحب نے ریجن گاوا کا دورہ کیا اور تمام لوکل صدران، مشنریز اور معلمین کے ساتھ میٹنگز ہوئیں۔

٭… ۲۹؍مارچ کو جامعۃ المبشرین برکینافاسومیں مجلس خدام الاحمدیہ کی قیادت کے تحت ایک تبلیغی دورہ منعقد کیا گیا جس میں پمفلٹس اور جماعتی لٹریچر تقسیم کیا گیا اور لوگوں تک احمدیت کا تعارف اور پیغام پہنچایا گیا۔

٭… ۳۱؍مارچ کو نیشنل ہیڈ کوارٹر واگا ڈوگو میں مکرم امیر صاحب کی طرف سے چائے کی ایک دعوت منعقد ہوئی جس میں واگا ڈوگو ریجن میں خدمت بجا لانے والے مبلغین، معلمین اور واقفین زندگی جن میں جامعۃ المشرین کے اساتذہ مسرور ہیلتھ کیئر ایسوسی ایشن برکینافاسو کے ایڈمنسٹریٹر نیشنل عاملہ کے چند ممبران شامل ہوئے۔

٭… ۳۱؍مارچ کو مجلس خدام الاحمدیہ ریجن بوبو جلاسو نے دو دن کے لیے تبلیغی بک سٹال کا انعقاد کیا جس میں عوام الناس نے بڑی دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور یوں جماعت کا تعارف پھیلا۔

٭… ناظم امور طلبہ مجلس خدام الاحمدیہ برکینافاسو نے FEMAB احمدی سٹوڈنٹ فیڈریشن کا امسال کا پہلا اجلاس منعقد کیا جس میں نئے سال کا لائحہ عمل پیش کیا۔

٭… اس سہ ماہی میں چارریجنز میں لوکل مشنریز اور معلمین کے ریجنل ریفریشر کورسز منعقد ہوئے۔

(رپورٹ:محمد اظہار احمد راجہ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

٭…٭…٭

مزید پڑھیں: مسجد فضل لندن میں سبز یادگاری تختی کی باضابطہ نقاب کشائی

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button