مجلس انصاراللہ آسٹریلیا کے زیر اہتمام ایک تبلیغی تقریب ’Dine with Us‘
اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس انصاراللہ آسٹریلیا کو ۳۰؍مئی ۲۰۲۶ء کو مسجد بیت الہدیٰ، سڈنی میں ایک کامیاب تبلیغی پروگرام ’Dine with Us‘ منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ اس پروگرام کی صدارت مکرم عبدالجمیل مبشر صاحب صدر مجلس انصار اللہ آسٹریلیا نے کی جبکہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مہمانوں نے شرکت کی۔

پروگرام کے آغاز پر مکرم مجیب الرحمٰن سنوری صاحب نیشنل قائد تبلیغ نے تلاوت قرآن کریم کی۔ بعد ازاں مکرم صدر صاحب مجلس نے جماعت احمدیہ کا مختصر تعارف پیش کرتے ہوئے اس کے قیام، اغراض و مقاصد اور عالمگیر ترقیات پر روشنی ڈالی۔ نیز حاضرین کو بتایا کہ جماعت احمدیہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے خلافت احمدیہ کی برکات کے سائے میں دنیابھر میں امن، رواداری اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے سرگرم عمل ہے۔ مکرم صدر صاحب نے مہمانوں کی تشریف آوری پر ان کا شکریہ ادا کیا اور اسلام احمدیت کے بارے میں سوالات کی دعوت دی۔ سوال و جواب کی نشست میں مکرم کامران مبشر صاحب مبلغ سلسلہ نے مہمانوں کے مختلف سوالات کے جواب دیے۔

اس موقع پر مہمانوں نے نہایت دلچسپی سے بک سٹال اور قرآن کریم کی نمائش کا مشاہدہ کیا۔ متعدد مہمانوں نے جماعتی کتب خریدیں جبکہ بعض کو جماعتی لٹریچر بطور تحفہ پیش کیا گیا۔
سوال و جواب کی مجلس کے بعد حاضرین کی خدمت میں عشائیہ پیش کیا گیا۔ الحمدللہ، اس پروگرام میں ۶۲؍مہمان شامل ہوئے جبکہ کل حاضری ۱۱۲؍رہی۔
(رپورٹ:ثاقب محمود عاطف۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)
٭…٭…٭




