ارشادِ نبوی
آنحضرتﷺ کی وسعتِ قلب اور سخاوت
حضرت انسؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبیﷺ سے دو پہاڑوں کے درمیان جتنی (بھی) بکریاں تھیں مانگ لیں۔ آپؐ نے اسے وہ عطا فرما دیں۔ پھر وہ اپنی قوم کے پاس آیا اور کہا اے میری قوم ! اسلام لے آؤ۔ خدا کی قسم ! محمدﷺ تو اتنا دیتے ہیں کہ غُربت کا ڈر نہیں رہتا۔ حضرت انسؓ کہتے ہیں کہ بعض اوقات کوئی آدمی صرف دنیا کے لیے اسلام قبول کرتا تھا مگر جو نہی اسلام قبول کرتا تو اسلام اسے دنیا وما فیھا سے بڑھ کر محبوب ہو جاتا تھا۔
(صحیح مسلم كتاب الفضائل باب مَا سُئلَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَيْئًا قَطُّ فَقَالَ لَا وَكَثرةُ عَطَائِهِ، حدیث نمبر ۴۲۶۲)
مزید پڑھیں: اعمال تو نیتوں ہی پر ہیں




