مجلس انصار اللہ ددگو، برکینافاسو کا ریجنل اجتماع ۲۰۲۶ء
اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس انصاراللہ ددگو، برکینافاسو کو اپنا ریجنل اجتماع ’’علم کی اہمیت‘‘ کے مرکزی موضوع پر مورخہ ۲۲و۲۳؍مئی ۲۰۲۶ء کو مجلس کاری (Kari) میں منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ ناظم علاقہ انصاراللہ نے مجالس کے دورے کر کے انصار کو اجتماع کا چندہ جمع کرنے اور بھرپور شرکت کرنے کی ترغیب دی۔ اجتماع کے جملہ انتظامات کے ليے ایک کمیٹی بنائی گئی جس نے تمام امور سرانجام ديے۔

افتتاحی اجلاس:اجتماع کی افتتاحی تقریب مکرم میاں قمر احمد صاحب امیر جماعت احمدیہ برکینا فاسو کی زیر صدارت مورخہ ۲۲؍مئی ۲۰۲۶ء کو بعد نماز جمعہ منعقد ہوئی۔ تلاوت قرآن کریم اور عہد انصاراللہ کے بعد نظم پیش کی گئی۔ مکرم امیر صاحب نےافتتاحی کلمات اور دعا کروانے سے پہلے ریجنل اجتماع کے ليے سو فیصد چندہ دینے والی مجالس کو اسناد دیں۔
افتتاحی تقریب کے بعد انصار کے ورزشی مقابلہ جات شروع ہوئے جن میں سلو سائیکلنگ، تیز چلنا اور سوئی میں دھاگہ ڈالنا شامل تھے۔ اسی طرح بعد از نماز مغرب و عشاء علمی مقابلہ جات کا آغاز ہوا جن میں مقابلہ تلاوت قرآن کریم، اذان، حفظ قرآن اور قصیدہ شامل تھے۔

اجتماع کے دوسرے روز کا آغاز نماز تہجد سے ہوا جو لوکل مبلغ Guigemde مومن صاحب نے پڑھائی۔ نماز فجر کے بعد لوکل مبلغ وتارا ابراہیم صاحب نے درس دیا۔
اختتامی تقریب: ۲۳؍مئی کو صبح چھ بجے اختتامی تقریب کا آغاز زیر صدارت مکرم کونے داؤدا صاحب نمائندہ صدر مجلس انصار اللہ برکینا فاسو ہوا۔ تلاوت، عہد اور قصیدہ کے بعد مقابلہ جات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے انصار میں انعامات تقسیم کيے گئے۔ اس موقع پر بعض معززین نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔ صدر مجلس نے اپنے اختتامی کلمات کہے اور دعا کروائی۔
حاضری: امسال ریجنل اجتماع میں بیس مجالس کے ۱۳۱؍انصار نے شرکت کی توفیق پائی۔ اللہ تعالیٰ مجلس انصارا للہ برکینافاسو کو ترقیات عطا فرماتا چلا جائے۔ آمین
(رپورٹ:چودھری نعیم احمد باجوہ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)
مزید پڑھیں: جماعت ہائے احمدیہ گیمبیا میں جلسہ ہائے یوم خلافت کا انعقاد



