افریقہ (رپورٹس)

برکینا فاسو کے ریجن بوبو جلاسو میں تقریبات آمین کا بابرکت انعقاد

مکرم میاں قمر احمد صاحب امیر و مبلغ انچارج برکینافاسو تحریر کرتے ہیں کہ امسال محض اللہ کے فضل سے برکینافاسو کے بوبو جلاسو ریجن کی تین جماعتوں میں ۴۰؍بچوں نے قرآن مجیدناظرہ کا پہلا دور مکمل کیا جن کی تقریب آمین بوبو جلاسو کی تین جماعتوں میں منعقد ہوئی۔ ان بابرکت تقریبات میں ۵۰۰؍سے زائد مردو زن نے شرکت کی۔ غیراحمدی اماموں نے ان تقریبات میں شرکت کی اور بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔ خاکسار نے قرآن و احادیث اور حضرت مسیح موعودؑ و خلفائے کرام کے اقوال سے قرآن مجید کی عظمت پر روشنی ڈالی۔

٭…سونگالو داگا (Soungalodaga) میں تقریب آمین:پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کے بعد علاقے کے معززین نے تقریب میں شامل ہو کر بچوں کی خوب حوصلہ افزائی کی۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس گاؤں کے ۱۸؍بچوں نے قرآن کریم ناظرہ کا پہلا دور مکمل کیا۔ ہر بچے سے قرآن مجید کا کچھ حصہ سنا گیا اور انہیں اسناددی گئیں۔ مختصر نصائح اور دعا کے بعد یہ تقریب ختم ہوئی۔

٭…کوومبادوگو(Koumbadougou) میں تقریب آمین:تقریب کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ صدر جماعت نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جبکہ مقامی معززین اور سامعین نے بچوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر ۱۱؍بچوں اور بچیوں میں جنہوں نے قرآن مجید مکمل کیا تھا اسناد تقسیم کی گئیں۔ خاکسار کی نصائح کے بعد یہ پروگرام بھی دعا پر اختتام پذیر ہوا۔

٭…دیوفولما (Diofoloma) میں تقریب آمین:اسی ترتیب کے ساتھ اس جماعت میں بھی پروگرام منعقد کیا گیا۔ یہاں بھی ۱۱؍خوش نصیب بچوں اور بچیوں نے قرآن مجید مکمل کیا۔ تلاوت، حوصلہ افزائی اور اسناد کی تقسیم کے بعد یہ تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔ الحمدللہ علیٰ ذالک

(رپورٹ مرسلہ :نعیم احمد باجوہ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مزید پڑھیں: بوما ریجن، کونگو کنشاسا کا دوسرا جلسہ سالانہ

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button