از مرکز

تازہ ترین: جلسہ سالانہ برطانیہ کے بابرکت انعقاد کے لیے دعائیں کرنے کی تحریک

(مسجد مبارک اسلام آباد، ٹلفوڑد، ۱۷؍جولائی ۲۰۲۶ء) سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے خطبہ جمعہ فرمودہ ۱۷؍جولائی ۲۰۲۶ء کے آخر میں جلسہ سالانہ برطانیہ کے کامیاب انعقاد کے لیے دعا کی تحریک کرتے ہوئے فرمایا:

اگلے جمعہ کو انشاءاللہ تعالیٰ جماعت احمدیہ برطانیہ کا جلسہ سالانہ بھی شروع ہو رہا ہے۔ دعا کریں اللہ تعالیٰ اسے ہر لحاظ سے بابرکت فرمائے۔ ہر ایک کو ہر طرح اپنی حفظ و امان میں رکھے۔

آج کل گرمی کی وجہ سے موسم کی جو شدت ہے اس سے بعض خطرات بھی ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہر قسم کے بد اثرات سے محفوظ رکھے۔ اور اسی طرح جو ڈیوٹی دینے والے کارکنان ہیں، بعض دفعہ گرمی میں کھڑے ہوکے بھی ڈیوٹی دینی پڑتی ہے اور ڈیوٹیاں سخت بھی ہوتی ہیں، ان کو بھی احسن رنگ میں اپنے فرائض ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

٭…٭…٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button