تازہ ترین: تحریک جدید کے ترانوے ویں (۹۳) سال کے اجرا کا اعلان
(۶؍نومبر ۲۰۲۶ء، اسلام آباد، ٹلفورڈ) امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مورخہ ۶؍نومبر ۲۰۲۶ء کو خطبہ جمعہ میں تحریک جدید کے بانوے ویں(۹۲) سال کے دوران افراد جماعت کی طرف سے پیش کی جانے والی قربانی کا تذکرہ فرمایا اور ترانوے ویں(۹۳) سال کے اجرا کا اعلان فرمایا۔
تحریک جدید کے سال رواں کے اعداد و شمار
حضورِانور نے تحریک جدید کے بانوے ویں سال کے اعداد و شمار بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ اس سال میں جو گزرا ہے تحریک جدید کی مد میں 20.28؍ملین (پاؤنڈز) کی قربانی کی توفیق پائی ہے۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں 7 لاکھ 27 ہزار پاؤنڈز زیادہ ہیں۔
چندہ دہنگان کی تعداد میں بھی گزشتہ سال کی نسبت 46ہزار 616 کا اضافہ ہوا ہے۔ بہت سے افریقہ کے ممالک ہیں جن سے چندہ دہندگان کی رپورٹس نہیں آئیں، اس کے باوجود بڑا اچھا اضافہ ہے۔ وہاں کے حالات ایسے ہیں کہ رابطے بھی نہیں ہوتے جیسا کہ میں نے ایک مثال بھی دی تھی کہ انہوں نے بڑی مشکل سے چندے پہنچائے۔ اسی طرح رپورٹیں پہنچانی بھی مشکل ہیں۔
شاملین میں گزشتہ سال کی نسبت اضافہ کرنے والے ممالک: گنی بساؤ، گیمبیا، سیرالیون، نائیجیریا، کانگو کنشاسا، نائیجر، تنزانیہ، انڈونیشنیا، کانگو برازاویل، کیمرون۔
مجموعی وصولی کے لحاظ سے پہلی دس جماعتیں: برطانیہ، جرمنی، امریکہ، کینیڈا، مڈل ایسٹ کی ایک جماعت، بھارت، آسٹریلیا، انڈونیشیا، گھانا، مڈل ایسٹ کی ایک جماعت۔
چندوں میں نمایاں اضافہ کرنے والی پہلی پانچ جماعتیں: برطانیہ، جرمنی، امریکہ، آسٹریلیا، گھانا۔
افریقن ممالک میں مجموعی وصولی کے لحاظ سے پہلی دس جماعتیں: گھانا، ماریشس، نائیجیریا، برکینافاسو، سیرالیون، بینن، تنزانیہ، گیمبیا، لائیبیریا، مالی۔
مجموعی کارکردگی کے لحاظ سے قابل ذکر چھوٹی جماعتیں: گنی بساؤ، نائیجیریا، گیمبیا، سیرالیون، کانگو کنشاسا، نائیجر، بنگلہ دیش، بینن، آسٹریلیا، ماریشس، بیلجیم، سویڈن۔
شاملین کی تعداد میں اضافہ کرنے والے ممالک: گنی کناکری، گیبیا، سیرالیون، نائیجیریا، کانگو کنشاسا، نائیجیریا، تنزانیہ، انڈونیشیا، کانگو برازاویل، کیمرون۔
برطانیہ کے پہلے پانچ ریجنز: اسلام آباد، بیت الفتوح، مسجد فضل، بیت الاحسان، نارتھ ایسٹ۔
برطانیہ کی پہلی دس بڑی جماعتیں: اسلام آباد، اَیش(Ash)، ووسٹر پارک(Worcester Park)، آلڈر شاٹ ساؤتھ(Aldershot South)، آلڈر شاٹ نارتھ (Aldershot North)، والسال(Walsall)، جلنگھم (Gillingham)، فارنہم ساؤتھ (Farnham South)، فارنہم نارتھ (Farnham North)، ساؤتھ چیم (South Cheam)۔
برطانیہ کی نمایاں چھوٹی جماعتیں: لیمنگٹن سپا (Leamington Spa)، سپین ویلی(Spen Valley)، ویملٹن ، کیتھلی(Keighley)، نارتھ ایمپٹن (Northampton)۔
جرمنی کی پہلی دس جماعتیں: نیڈا (Nidda)، اوسنا بروک(Osnabrück)، روئڈر مارک (Rödermark)، روڈگاؤ(Rodgau)، فلورس ہائم (Flörsheim)، پنےّ برگ (Pinneberg)، نوئے ویڈ (Neuwied)، مہدی آباد، کوبلنس (Koblenz)، ہانوفر (Hannover)۔
جرمنی کی پہلی دس لوکل امارتیں: ہیمبرگ (Hamburg)، فرینکفرٹ (Frankfurt)، گروس گیراؤ (Gross-Gerau)، ویزبادن (Wiesbaden)، ریڈشٹڈ(Riedstadt)، ڈامشٹڈ (Darmstadt)، روسلز ہائم (Rüsselsheim)، من ہائم (Mannheim)، ہاناؤ (Hanau)، مورفلڈن والڈورف (Mörfelden-Walldorf)۔
امريکہ کی پہلی دس جماعتیں: نارتھ ورجينيا (North Virginia)، ميری لينڈ(Maryland)، لاس اينجليس (Los Angeles)، نارتھ جرسی (North Jersey)، سيئٹل (Seattle)، ڈيلس (Dallas)، شکاگو (Chicago)، بالٹيمور (Baltimore)، سينٹرل جرسی (Central Jersey) ، سيليکون ويلی (Silicon Valley)۔
کينيڈا کی لوکل امارات: وان (Vaughan)، پيس وليج (Peace Village)، کيلگری (Calgary)، بریمپٹن ويسٹ (Brampton West)، وينکوور (Vancouver)، مسي ساگا (Mississauga)۔
کينيڈا کی پہلی دس جماعتيں: ہيملٹن ماؤنٹن (Hamilton Mountain)، ہيملٹن (Hamilton)، ايڈمنٹن ويسٹ (Edmonton West)، حديقۂ احمد، آٹوا ويسٹ(Ottawa West)، ملٹن ويسٹ (Milton West)، ملٹن ايسٹ (Milton East)، رجائنا (Regina)، ونيپيگ (Winnipeg)، فورٹ مکمرے (Fort McMurray)، سڈبری (Sudbury)۔
پاکستان ميں عمومی وصولی کے لحاظ سے اول لاہور، دوم ربوہ اور سوم کراچی۔
پاکستان کے اضلاع: اسلام آباد، فيصل آباد، سرگودھا، حيدر آباد، عمر کوٹ، ملتان، گجرات، ليہ، لودھراں، ساہيوال۔
پاکستان کی شہری جماعتيں: امارت ٹاؤن شپ لاہور، امارت دارالذکر لاہور، امارت علامہ اقبال ٹاؤن لاہور، امارت بيت الفضل فيصل آباد، امارت دہلی گيٹ لاہور، امارت کريم نگر فيصل آباد، کوئٹہ، امارت مغل پورہ لاہور، بہاول پور، پيشاور۔
انڈيا کے پہلے دس صوبہ جات: کيرالہ، تامل ناڈو، تلنگانہ، اڈيشہ، کرناٹک، جموں و کشمير، پنجاب، بنگال، مہاراشٹرا، اتر پرديش۔
انڈيا کي پہلی دس جماعتيں: حيدر آباد، کوئمبٹور (Coimbatore)، قاديان، کالی کٹ، ميلا پالم، بنگلور، کيرنگ، کرولائی (Karulai)، کلکتہ، کنول ٹاؤن۔
آسٹريليا کي پہلی دس جماعتيں: کاسل ہل (Castle Hill)، ميلبرن بيروک (Melbourne Berwick)، مارسڈن پارک (Marsden Park)، پينرتھ (Penrith)، ميلبرن ويسٹ (Melbourne West)، ايڈيلائڈ ويسٹ(Adelaide West)، لاگن ايسٹ (Logan East)، پرتھ (Perth)، ميلبرن کلائڈ (Melbourne Clyde)، ميلبرن لانگ وارِن(Melbourne Lang warrin)۔
ان اعداد و شمار کو بیان کرنے کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ تحريک جديد کو شروع ہوئے جیسا کہ میں نے کہا ۹۲ سال ہوچکے ہیں، ۹۳واں سال شروع ہے۔ دفتر اول کا ۹۲واں سال ہے، دفتر دوم کا ۸۲واں سال ہے، دفتر سوم کا ۶۱واں سال ہے، دفتر چہارم کا ۴۱واں سال ہے، دفتر پنجم کا ۲۲واں سال ہے، دفتر ششم کا تیسرا سال ہے۔ اور آئندہ جو مخلصین شامل ہوں گے وہ دفتر ششم میں شامل ہوں گے، جماعتیں اس کو نوٹ کرلیں۔
حضور انور نے مزید فرمایا کہ امير ملکوں کے جو چندے ہيں يعنی يورپ اور ترقی يافتہ ملکوں کے ان سے اخراجات ہوتے ہيں بہت سارے دنيا کے ملکوں کے۔ افريقہ ميں مساجد ہيں، مشن ہاؤسز ہيں، ان پہ اخراجات ہورہے ہيں، جو مساجد موجود ہيں ان کي تعداد بھی ۷؍ہزار ۶۰۱؍ہے۔ ان کی maintenance ہے، وہاں سارا عملہ ان کا رکھنا، ان کے allowances وغيرہ۔ وہاں کی مقامی آمدنی تو اتنی نہيں ہوتی، وہاں کے لوگ بھی بڑی قربانی کرتے ہيں، ليکن اخراجات پورے نہيں ہوسکتے، يہاں سے پورے کرنے پڑتے ہيں، مرکز سے ان کو grant جاتی ہے۔ گذشتہ سال ميں ۱۲۳؍مساجد نئی تعمير ہوئی ہيں، ۱۴؍مساجد زير تعمير ہيں، مرکز تعمير کروا رہا ہے انہيں۔ مشن ہاؤسز کی تعداد ۲؍ہزار ۴۰۰؍ہے۔ وہاں ۱۰۳؍نئے مشن ہاؤس بھی تعمير ہوئے اور زير تعمير ۱۰؍ہيں۔ يہ بھی مرکزی اخراجات ہوتے ہيں۔ مبلغين کی تعداد ۴۸۹؍ ہے جبکہ لوکل افريقن مشنريز اور معلمين کی تعداد ۲؍ہزار ۲۷۴؍ ہے۔ ان کے بھی اخراجات ہيں، allowances ہيں، بہت سارے دوسرے مختلف اخراجات ہيں۔ نصرت جہاں کے تحت بھی افريقہ کے ۱۳؍ممالک ميں ۶۲۰؍پرائمری اور مڈل سکول ہيں، ان ميں بھی بہت سے سکولوں کو جماعتی طور پر خرچ بھيجا جاتا ہے۔ پھر ہسپتال اور کلينک ہيں، يہاں بھي ۱۴؍ممالک ميں ۴۱؍کلينک ہيں، ۳۵؍مرکزی ڈاکٹر ہيں، ۵۴؍مقامي ڈاکٹر ہيں، ۷۴؍ visiting ڈاکٹر ہيں، خدمت انجام دے رہے ہيں۔ بہت سارے ہسپتالوں کے اخراجات پورے نہيں ہوتے، تو يہاں سے grant دينی پڑتی ہے۔
گنی بساؤ ميں احمديہ کلينک کی تعمير کا کام مکمل ہوا ہے۔ بصے (Basse) کے مقام پر نيا ہسپتال اور لائبيريا ميں احمديہ کلينک زير تعمير ہے۔ اس طرح بعض پرانے ہسپتالوں کی تعمير اور renovation کا کام ہورہا ہے۔ کانو (Kano)، نائيجيريا ميں ڈينٹل کلينک اور ڈاکٹر کی رہائش اور ٹاکوریٹی ميں احمديہ ہسپتال کی renovation، پلاننگ کا کام ہورہا ہے۔ بينن ميں پراکو کلينک کی توسيع ہورہی ہے۔ احمديہ ہسپتال Morogoro، تنزانيہ کی بھی مکمل طور پر renovation ہورہی ہے۔ جماعت کے ہسپتالوں کو نئی سہوليات بھی مہيا کی جارہی ہيں، equipments وغيرہ، اس کے بہت سارے يونٹس لگ رہے ہيں، جس طرح ultrasound ہے، مشينيں ہيں، ڈينٹل يونٹس ہيں اور generator وغيرہ، بيڈ وغيرہ، بہت سارا سامان لے کے ديا جاتا ہے يہاں سے۔
نائيجيريا ميں يونيورسٹی بنائی ہے انہوں نے، وہاں بھي جماعت مرکزی طور پر ان کی مدد کی ہے، پہلی قسط ان کو ۵؍لاکھ پاؤنڈ کی دی گئی ہے۔ مزيد خرچے ان کے ہوں گے۔ تعليم پر بڑا خرچہ ہوتا ہے، وظائف ديے جاتے ہيں۔
حضور انور نے فرمایا کہ تحريک جديد کی جو آمد ہے يہ تقريباً ان چيزوں پر ہی خرچ ہوجاتی ہے۔ اور اس کے علاوہ بےشمار اَور چندے ہيں ان کی آمد ملا کے بھی خرچ کرنا پڑتا ہے ان ممالک پہ بھی۔ اس کے علاوہ جو امير ممالک ميں، ترقی يافتہ ممالک ميں خرچ جماعتيں کرتی ہيں ان کے خرچے عليحدہ ہيں۔ وہاں کی لوکل جماعتيں کر رہی ہوتی ہيں، نيشنل جماعتيں۔
حضور انور نے فرمایا کہ بہر حال يہ جماعت کے اکثريت احباب کی ہے وہ کوئی ايسی مالدار نہيں ہے، اوسط درجے کے لوگ ہيں، ليکن قربانياں کرتے ہيں جن کی وجہ سے يہ سارا نظام چل رہا ہے۔ اگر ہم دنيا کا مقابلہ کريں تو ان اخراجات کی، جو ہم کر رہے ہيں، کوئی حيثيت نہيں ہے۔ کيونکہ وہاں تو billions اور trillions کی باتيں ہوتی ہيں۔ اتنے پراجيکٹ جو چل رہے ہيں، ان پہ خرچ ہورہا ہے، دنيا تو تھوڑے سے پراجيکٹوں پر بھی بےشمار خرچ کرتی ہے۔ ليکن جب ہم اس کے نتائج ديکھتے ہيں اور دنيا کو بتاتے ہيں، تو دنيا حيران رہ جاتی ہے، کس طرح آپ اتنی تھوڑی رقم سے اتنے پراجيکٹ چلا رہے ہيں اور ان کے اخراجات بھی پورے کر رہے ہيں اور بڑے اعلیٰ معيار کے بھی چلا رہے ہيں۔
اسی طرح ريڈيو سٹيشنز ہيں۔ ريڈيو سٹيشنز کی تعداد بھی ۲۶؍ ہے دنيا کے ممالک ميں، افريقہ ميں خاص طور پر۔ پھر ايم ٹی اے کے سٹوڈيو ہيں، يہ بھي چھ، سات ملکوں ميں نئے سٹوڈيو بن گئے ہيں۔ وہاں سے پروگرام براہ راست televise ہوتے ہيں۔ ان کی grant بھی مرکز سے جاتی ہے۔ پھر اَور ساؤتھ امريکہ کے ملک ہيں، امريکن بلاک ميں، جن ميں ارجنٹائن ہے، بيليز ہے، بوليويا ہے، برازيل ہے، کمبوڈيا ہے، کيمن آئی لينڈ، کولمبيا، کوسٹا ريکا، کيوبا، ايکواڈار، ايل سلواڈور، گوئٹے مالا، گيانا، ہيٹی، ہنڈورس، جميکا، پانامہ، پيراگوئے، پيرو، يوروگوئے وغيرہ شامل ہيں جہاں يہاں سے grant جاتی ہے۔
ايسٹرن يورپ کے ملک ہيں، جو پرانی رشين سٹيٹس تھيں ان ميں بھی بعض ملکوں ميں جاتی ہے، کرغزستان، قزاقستان وغيرہ۔ اور ايسٹرن يورپ کے بعض ملکوں ميں بھی۔
اسی طرح باقی مرکزی دوسرے اخراجات ہيں۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے بڑی رقم ہے جو ان ملکوں ميں خرچ ہوتی ہے اور کم حيثيت والے جو ملک ہيں ان ميں ہی تقريباً ۱۸،۱۷؍ملين سے زيادہ کی grant چلی جاتی ہے ان ملکوں ميں، کہ اگر ان کے پاس کوئی extra پراجيکٹ شروع ہوجائے تو پھر ان کو زائد رقم بھيجنی پڑتی ہے۔ تو روٹين کی grantبھی اتنی ہے جتنا تقريباً چندہ ايک تحريک کا ہوتا ہے اور باقی اخراجات باقی تحريکوں ميں بھی چل رہے ہوتے ہيں۔
بہرحال تحريک جديد اور باقی مرکزی چندوں کو ملا کر يہ اخراجات کيے جاتے ہيں اور معاشی لحاظ سے بہتر ممالک جو اپنے اخراجات کے ليے عليحدہ خرچ کرتے ہيں آپ کو پتا ہی ہے اور ہر جگہ احمديوں کی قربانيوں کے ہميں نظارے نظر آتے ہيں۔
اللہ تعالیٰ کے فضل سے، اللہ تعالیٰ يہ رقم مہيا فرماتا ہے۔ اللہ تعالیٰ جماعت کے افراد کے اموال و نفوس ميں بے انتہا برکٹ ڈالے جو يہ قربانی کرتے ہيں اور جماعتی کام ميں مددگار بن رہے ہيں۔ ان ميں سے اکثر غريب لوگ ہيں يا اوسط درجے کے آمدنی والے لوگ ہيں، ليکن قربانی کا جذبہ ہے۔ اسی ليے حضرت مسيح موعود عليہ الصلوٰة والسلام نے فرمايا تھا کہ مجھے يہ ديکھ کر حيرت ہوتی ہے کہ کس طرح لوگ قربانی کر رہے ہيں۔
اللہ تعالیٰ آپ سب کو اس کی بہترين جزا عطا فرمائے۔
ادارہ الفضل کی طرف سے امير المومنين حضرت خليفة المسيح الخامس ايدہ اللہ تعالیٰ نيز احباب جماعت احمديہ عالم گير کو تحريک جديد کے نئے سال کی مبارک ہو۔ اللہ تعالیٰ کرے کہ ہر آنے والا دن ہميں جماعت احمديہ کی ترقی اور فتوحات کے نظارے دکھائے۔ آمين
٭…٭…٭
