ارشادِ نبوی

ذکر الٰہی کی فضیلت

حضرت ابوہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: اللہ عز ّوجل فرماتا ہے کہ مَیں اپنے بندہ کے میرے متعلق ظن کے مطابق ہوتا ہوں۔جب وہ مجھے یاد کرتا ہے تو مَیں اس کے ساتھ ہوتا ہوں۔ اگر وہ اپنے دل میں مجھے یاد کرتا ہے تو میں بھی اپنے دل میں اسے یاد کرتا ہوں اور اگر وہ کسی مجمع میں مجھے یاد کرتا ہے تو مَیں اس سے بہتر مجمع میں اسے یاد کرتا ہوں۔ اگر وہ ایک بالشت میرے قریب آتا ہے تو میں گز بھر اس کے قریب ہوجاتا ہوں اگر وہ ایک گز میرے قریب آتا ہے تو میں دو گز اس کے قریب ہو جاتا ہوں ۔اگر وہ چلتے ہوئے میرے پاس آتا ہے تو میں دوڑتے ہوئے اس کے پاس جاتا ہوں۔

(صحيح مسلم، كتاب الذكر والدعاء والتوبة الإستغفار، باب فضل الذکر و دعاء و التقرب الیٰ اللّٰہ تعالیٰ، حدیث نمبر ۴۸۳۷)

مزید پڑھیں: عیدالاضحی

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button