جلسہ سالانہ

مرکزی انصار سیکشن کی سالانہ میٹنگ

مورخہ ۲۵؍جولائی ۲۰۲۶ء ،بر موقع جلسہ سالانہ یوکے،بمقام جلسہ گاہ حدیقۃ المہدی، آلٹن

جلسہ سالانہ یوکے ،کے موقع پر مرکزی انصار سیکشن کے تحت دنیا بھر کی مجالس انصار اللہ کے صدر ان اور نمائندگان کے ساتھ سالانہ میٹنگ ۲۵؍جولائی ۲۰۲۶ء کو حدیقۃ المہدی، آلٹن میں بعد حضور انور کے دوسرے دن کے خطاب کے بعد جلسہ سالانہ آفس میں منعقد ہوئی۔ اس نشست کا مقصد مختلف ممالک کی مجالس کے نمائندگان کو مرکزی ہدایات سے آگاہ کرنا، تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کرنا اور باہمی رابطہ کو مزید مضبوط بنانا تھا۔

مکرم راجہ منیر احمدصاحب، معاون مرکزی انصار سیکشن نے بتایا کہ

امسال ۳۶؍مجالس کے نمائندگان نے میٹنگ میں شرکت کی، جن میں ۱۷؍مجالس کے صدر ان مجلس انصار اللہ بھی شامل تھے۔ جن ممالک کے صدر ان ذاتی طور پر شریک نہ ہو سکے انہوں نے اپنے ممبران عاملہ یا نمائندگان کو شرکت کے لیے نامزد کیا۔ اس نشست کی ضیافت کے انتظامات مجلس انصاراللہ یوکے نے انجام دیے۔

اجلاس کی کارروائی مکرم عبد الخالق تعلقدارصاحب، اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری (انصار سیکشن)، کی صدارت میں دعا کے ساتھ شروع ہوئی۔ صدر مجلس کی درخواست پر صدر مجلس انصار اللہ نائیجیریا مکرم Raji Dauda Abiola صاحب نے دعا کروائی۔ بعد ازاں حاضرین نے اپنا مختصر تعارف پیش کیا۔

صدر مجلس مکرم عبد الخالق صاحب نے شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے اہم انتظامی اور تنظیمی امور کی طرف توجہ دلائی۔ انہوں نے مجلس شوریٰ، بجٹ اور تجاویز کی بر وقت تیاری، ماہانہ رپورٹس کی باقاعدہ اور بر وقت ترسیل، دستور اساسی کے مطالعہ اور اس پر عمل کی اہمیت بیان کی۔

اس موقع پر لوائے انصار، عہد انصار اللہ کے مرکز سے منظور شدہ انگریزی ترجمہ، اجتماعات میں عہد دہرانے اور انصار اللہ کے رومال سے متعلق جماعتی روایات کی بھی وضاحت کی گئی۔

گفتگو کے دوران صدران کرام گھانا، امریکہ، کینیڈا اور یوکے کے نمائندہ نے اپنی مجالس کے تجربات بیان کیے، جن سے شرکاء کو مختلف ممالک میں جاری تنظیمی طریق کار اور عملی امور سے آگاہی حاصل ہوئی۔

صدر مجلس انصار اللہ ڈنمارک نے ڈاک کے نظام سے متعلق سوال کیا، جس پر ضروری وضاحت فراہم کی گئی۔ حاضرین نے موجودہ ای میل نظام (ڈاک کی آمد و رفت) کو مجموعی طور پر تسلی بخش قرار دیا۔ یہ میٹنگ تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ تک جاری رہی۔

جلسہ سالانہ کے آخری روز، ۲۷؍جولائی ۲۰۲۶ء بروز اتوار، حضرت امیر المؤمنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے اختتامی خطاب کے بعد میٹنگ کے شاملین کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ساتھ گروپ فوٹو بنوانے کی سعادت بھی حاصل ہوئی، الحمدللہ۔

(نظامت رپورٹنگ جلسہ گاہ)

٭…٭…٭

مزید پڑھیں: جلسہ سالانہ یوکے ۲۰۲۶ء پر دستیاب بعض نئی کتب کا تعارف

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button