افریقہ (رپورٹس)

گیمبیا میں تقاریب آمین کا انعقاد

گیمبیا کی جماعت بصے میں تقریب آمین

ڈاکٹر صاحبزادہ رفیع احمد خان صدر جماعت احمدیہ بصے تحریر کرتے ہیں کہ محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ بصے کو مورخہ ۲۶؍جون ۲۰۲۶ء بروز جمعۃالمبارک تقریب آمین منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ الحمدللہ علی ذٰلک

اس تقریب میں پہلی بار قرآن کریم سیکھنے اور مکمل کرنے والے پانچ اطفال اور دو لجنہ ممبرات نے شرکت کی۔ یہ مبارک تقریب تلاوت قرآن کریم سے شروع ہوئی۔جس کی سعادت مکرم یوسف فاٹی مربی سلسلہ کو ملی۔تلاوت کے بعد مکرم عبد اللہ انجائی ایریا مشنری نے قرآن کریم سیکھنے، پڑھنے، سمجھنے اور عمل کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔بعدازاں تمام اطفال اور لجنہ ممبرات باری باری سٹیج پر آئے اور ان سے خاکسار نے قرآن کریم کے بعض حصے سنے۔ آخر پر خاکسار نے اپنے اختتامی کلمات میں قرآن کریم باقاعدگی سے پڑھنے، اسے سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی طرف توجہ دلائی۔

قرآن کریم کا دور مکمل کرنے والے سات طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے ان کو ایک عدد قرآن کریم اور کچھ نقدی بطور تحفہ دی گئی۔آخر پر خاکسار نے دعا کروائی اور پھر گروپ فوٹو کے ساتھ اس بابرکت تقریب کا اختتام ہوا۔الحمدللہ۔ اس تقریب میں کل ۳۰؍احباب شریک ہوئے۔

طاہر احمدیہ سینئر سیکنڈری سکول مانساکونکو میں تقریب آمین

لوئر ریور ریجن میں قائم شدہ جماعتی سکول طاہر احمدیہ سینئر سیکنڈری سکول میں مورخہ ۲۰؍جون ۲۰۲۶ء بروز ہفتہ تقریب آمین منعقد ہوئی جس میں سکول میں موجود طلبہ نے حصہ لیا۔ اس تقریب کی صدارت مکرم محمد کماٹے معلم سلسلہ و استاد اسلامیات نے کی۔ امسال اللہ کے فضل سے کل ۶۵ طلبہ نے قرآن کریم سیکھنے اور دور مکمل کرنے کی سعادت پائی جن میں غیر احمدی طلبہ بھی شامل ہیں۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ وقت کی قلت کے باعث سب کو بلا کر ان سے قرآن کریم سننا ممکن نہ تھا۔ اس لیے چند طلبہ کو بلا کر ان سے قرآن کریم کے بعض حصے سنے گئے۔ بعدازاں صدر مجلس نے قرآن کریم پڑھنے اور اس پر عمل کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے طلبہ کو نصائح کیں۔ دعا کے ساتھ تقریب کا اختتام ہوا۔ الحمد للہ۔ اس موقع پر تقریباً ایک ہزار کے قریب طلبہ و طالبات موجود تھے۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں قرآن کریم سے محبت کرنے، پڑھنے، سمجھنے، اس کی تعلیم پر عمل کرنے، اسے اپنا اوڑھنا بچھونا بنانے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین

(رپورٹ: مسعود احمد طاہر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

٭…٭…٭

مزید پڑھیں: ہالینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم کی میئر کے اعزاز میں استقبالیہ

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button