کلام امام الزمان علیہ الصلاۃ والسلام

آنحضرت ؐکی بعثت، پیدائش اور وفات کا ذکر ہو تو موجب ثواب ہے

آنحضرت ﷺکا تذکرہ بہت عمدہ ہے بلکہ حدیث سے ثابت ہے کہ اولیاء اور انبیاء کی یاد سے رحمت نازل ہوتی ہے اور خود خد انے بھی انبیاء کے تذکرے کی ترغیب دی ہے۔ لیکن اگر اس کے ساتھ ایسے بدعات مل جاویں جن سے توحید میں خلل واقع ہو تو وہ جائز نہیں۔خدا کی شان خدا کے ساتھ اور نبی کی شان نبی کے ساتھ رکھو۔ آج کل کے مولودوں میں بدعت کے الفاظ زیادہ ہوتے ہیں اور وہ بدعات خدا کے منشاء کے خلاف ہیں۔ اگر بدعات نہ ہوں تو پھر تووہ ایک وعظ ہے۔ آنحضرت ؐ کی بعثت، پیدائش اور وفات کا ذکر ہو تو موجب ثواب ہے۔ ہم مجاز نہیں ہیں کہ اپنی شریعت یا کتاب بنا لیویں۔

(ملفوظات جلد ۴ صفحہ ۳۰۵ ایڈیشن ۲۰۲۲ء)

آنحضرت ؐ نے ہر ایک کام کا نمونہ دکھلا دیا ہے وہ ہمیں کرنا چاہیے۔ سچے مومن کے واسطے کافی ہے کہ دیکھ لیوے کہ یہ کام آنحضرت ؐ نے کیا ہے کہ نہیں ؟ اگر نہیں کیا تو کرنے کا حکم دیا ہے یا نہیں؟ حضرت ابراہیمؑ آپؐ کے جدّا مجد تھے اور قابل ِتعظیم تھے۔ کیا وجہ کہ آپؐ نے ان کا مولود نہ کروایا؟

(ملفوظات جلد ۴ صفحہ ۳۰۸، ایڈیشن ۲۰۲۲ء)

مزید پڑھیں: آنحضرت ﷺ سب سے زیادہ کامل انسان اور کامل نبی

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button