چولہ بابا نانک رحمۃ اللہ علیہ(قسط ۲۳)
۲۱۲۔ کہاں ہیں جو نانک کے ہیں خاک پا
جو کرتے ہیں اُس کے لئے جاں فدا
خاکِ پا khaak e paa: پاؤں کی دھول Dust of feet, very humble
فدا کرنا fedaa karnaa: قربان کرنا to sacrifice, to offer life
وہ لوگ کہاں ہیں جو خود کو نانک کے پاؤں کی دھول کہتے تھے۔ اس کے لیے جان قربان کرتے تھے۔
۲۱۳۔ کہاں ہیں جو اُس کے لئے مرتے ہیں
جو ہے واک اس کا وہی کرتے ہیں
واک waak: حکم، ارشاد Command, direction
وہ لوگ کہاں ہیں جو اس کی خاطر جان فدا کرنے کو تیار ہوتے تھے۔ اور اس کے حکموں پر عمل کرتے تھے۔
۲۱۴۔ کہاں ہیں جو ہوتے ہیں اس پر نثار
جھکاتے ہیں سر اپنے کو کر کے پیار
نثار nisaar: قربان کرنا، فدا کرنا To sacrifice
وہ لوگ کہاں ہیں جو اس پر جان وار دیتے تھے۔ اس کے سامنے پیار سے اپنا سر جھکا دیتے تھے۔ اس کی عزت و احترام کرتے تھے۔
۲۱۵۔ کہاں ہیں جو رکھتے ہیں صدق و ثبات
گرو سے ملے جیسے شیر و نبات
صدق sidq: سچائی، راستی، حق Truth sincerity, honesty
ثبات sabaat: ثابت قدمیSteadfast
شیر و نبات Sheer-o-nabaat
شیر sheer: دودھ Milk
نبات nabaat: شیرینی ’ مصر ی Sugar
وہ لوگ کہاں ہیں جوگرو سے سچا تعلق رکھتے تھے اور اس کے ساتھ ثابت قدم تھے۔ جیسے انہیں گرو سے دودھ اور شکر ملتی ہو۔ یعنی بہت ساری نعمتیں ملتی ہوں۔
۲۱۶۔ کہاں ہیں کہ جب اُس سے کچھ پاتے ہیں
تعشّق سے قرباں ہوئے جاتے ہیں
تعشّق ta‘ashshuq: عشق کی راہ سے Due to passionate love
وہ لوگ کہاں ہیں جو اس کی طرف سے کچھ ملنے پر وفورِ محبت سے قربان ہو ہو جاتے تھے۔
۲۱۷۔ کہاں ہیں جو الفت سے سرشارہیں
جو مرنے کو بھی دل سے تیار ہیں
سرشار sarshaar: مست، بے خود، نشے میں چور
و ہ لوگ کہاں ہیں جو محبت کے نشہ میں چور رہتے ہیں۔ اس کے لیے جان دینے کو بھی خوشی سے تیار رہتے ہیں۔
۲۱۸۔ کہاں ہیں جو وہ بخل سے دور ہیں
محبت سے نانک کی معمور ہیں
بخل bukhl: کنجوسی، تنگدلی، لالچ، حرصMiserliness, stingines greed, avarice
معمور ma‘moor: بھرا ہوا، لبریز abundant, ’ Full
وہ لوگ کہاں ہیں جو تنگ دل نہیں ہیں ان کے دل نانک کی محبت سے بھرے ہوئے ہیں۔
۲۱۹۔ کہاں ہیں جو اس رہ میں پُرجوش ہیں
گرو کے تعشق میں مدہوش ہیں
مد ہوش mad hosh: بدمست، بیہوش Drunk, intoxicated
وہ لوگ کہاں ہیں جو اس کے لیے جوش و جذبہ رکھتے ہیں۔ اور اس کے عشق میں ہوش کھو بیٹھے ہیں۔
۲۲۰۔ کہاں ہیں وہ نانک کے عاشق کہاں
کہ آیا ہے نزدیک اب امتحاں
عاشِقaashiq:پسند کرنے والا، Fond of, lover
وہ لوگ کہاں ہیں جو نانک کے عاشق ہیں، اب ان کے امتحان کا وقت قریب آگیا ہے۔
۲۲۱۔ گُرو جس کے اس رہ پہ ہوویں فدا
وہ چیلہ نہیں جو نہ دے سر جُھکا
فدا کرنا: To offer life, to sacrifice
چیلا chelaa: شاگرد، مرید, disciple Pupil
جس کا گرو کسی طریق پر قربان ہو وہ چیلا جو اسی راہ پر اطاعت میں سر کو جھکا کے نہ چلے وہ چیلا کہلانے کا مستحق نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: حاصل مطالعہ




