افریقہ (رپورٹس)

مجلس خدام الاحمدیہ گنی بساؤ کے زیر انتظام ملک میں پہلے احمدیہ فٹ بال ٹورنامنٹ کا کامیاب انعقاد

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مجلس خدام الاحمدیہ گنی بساؤ کے زیر انتظام ملکی سطح پر پہلا احمدیہ فٹ بال ٹورنامنٹ ۱۸تا ۲۰؍ستمبر ۲۰۲۶ء کو بافاٹا ریجن میں منعقد ہوا جس میں مختلف ریجنز سے ۲۵۰؍سے زائد خدام و اطفال نے شرکت کی۔ قومی ٹورنامنٹ سے قبل ریجنل مقابلہ جات کے ذریعہ بہترین ٹیموں کا انتخاب کیا گیا۔

خدام کے فائنل میں بساؤ ریجن نے کسینی ریجن کو شکست دے کر پہلے احمدیہ فٹ بال ٹورنامنٹ کی فاتح ہونے کا اعزاز حاصل کیا، جبکہ اطفال کے فائنل میں بافاٹا ریجن نے بساؤ ریجن کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ اختتامی تقریب میں مکرم محمد احسن میمن صاحب مبلغ انچارج گنی بساؤ نے فاتح ٹیموں اور نمایاں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

ٹورنامنٹ کے دوران کھیلوں کے ساتھ دینی و تربیتی سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔ تینوں دن کا آغاز نماز تہجد سے ہوا، جبکہ نماز عشاء کے بعد علمی و تربیتی سوال و جواب کی نشستیں منعقد ہوئیں۔ ۲۰؍سے زائد خدام نے رضاکارانہ طور پر خون کا عطیہ دیا۔ علاوہ ازیں بافاٹا شہر میں پُروقار امن مارچ بھی منعقد کیا گیا جس کے ذریعہ امن، بھائی چارے اور باہمی محبت کا پیغام دیا گیا۔

اللہ تعالیٰ اس کے نیک نتائج پیدا فرمائے اور آئندہ بھی ایسے بابرکت پروگرام منعقد کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

(رپورٹ: زاہد احمد بھٹی۔ مبلغ سلسلہ گنی بساؤ)

مزید پڑھیں: فرانس میں کیمرون کے سفارت خانہ کے Minister Counsellor سے ملاقات

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button