ارشادِ نبوی
توحید کی اہمیت
حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ مَیں نے پوچھا: یا رسول اللہؐ! لوگوں میں سے کون زیادہ خوش قسمت ہوگا جو آپؐ کی سفارش (سے قیامت کے دن نجات) پائے گا؟ آپؐ نے فرمایا: ابوہریرہ! مَیں خوب سمجھتا تھا کہ اس بات کے متعلق تم سے پہلے کوئی مجھ سے نہیں پوچھے گا۔ کیونکہ مَیں نے دیکھا ہے کہ تم ایسی باتوں کا بہت شوق رکھتے ہو۔ قیامت کے دن میری سفارش کے ذریعہ لوگوں میں سے وہ شخص زیادہ خوش قسمت ہو گا جس نے خالصًا اپنے دل سے لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ کا اقرار کیا۔(صحیح البخاری، كتاب الرقاق، باب صِفَةِ الْجَنَّةِ وَالنَّارِ، حدیث نمبر ۶۵۷۰)
مزید پڑھیں: آنحضورﷺکی عظیم سادگی اور انکساری




