یورپ (رپورٹس)

مجلس خدام الاحمدیہ ہالینڈ کی سالانہ مجلس شوریٰ ۲۰۲۶ء

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مجلس خدام الاحمدیہ ہالینڈ کی سالانہ مجلس شوریٰ ۱۱؍اکتوبر ۲۰۲۶ء بروز اتوار بیت النور، نن سپیٹ میں منعقد ہوئی۔

صبح ممبران شوریٰ کی رجسٹریشن اور چائے کے بعد مہتمم عمومی نے شوریٰ کے قواعد و ضوابط اردو اور انگریزی میں پڑھ کر سنائے۔ اجلاس کا آغاز تقریباً ۱۰؍بج کر ۴۵؍منٹ پر صدر مجلس کی زیر صدارت تلاوت قرآن کریم اور عہد سے ہوا۔ صدر مجلس نے ممبران شوریٰ کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی اور حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ارشادات کی روشنی میں شوریٰ کی اہمیت بیان کی۔

مہتمم تربیت نے گذشتہ سال کی مجلس شوریٰ کی تجاویز پر عمل درآمد کی رپورٹ پیش کی۔ سیکرٹری مجلس شوریٰ مکرم سعود چودھری صاحب نے امسال کی تجاویز پیش کیں، جبکہ مہتمم مال نے بجٹ رپورٹ پیش کی۔

تجاویز پر غور کے لیے تین ذیلی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں: مالی امور کے لیے، نوجوان والدین کی اپنے بچوں کی تربیت میں ذمہ داریوں اور سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق تجاویز کے لیے۔ ذیلی کمیٹیوں کے اجلاسوں کے دوران دیگر ممبران شوریٰ نے تبلیغ سے متعلق ایک تجویز پر چار گروپس (جن میں تین اردو اور ایک ڈچ زبان کا گروپ تھا) میں تقسیم ہو کر اپنی آراء پیش کیں۔ اس کے علاوہ صدر مجلس کے ساتھ انتظامی امور پر تبادلۂ خیال اور سوال و جواب کی نشست بھی ہوئی۔

دوپہر کے کھانے اور نماز ظہر و عصر کے بعد ذیلی کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے جن میں تجاویز پر غور کیا گیا۔

تقریباً چار بجے آخری اجلاس تلاوت قرآن کریم سے شروع ہوا جس میں ذیلی کمیٹیوں کی رپورٹس پیش کی گئیں۔ نوجوان والدین کی تربیت اولاد سے متعلق تجویز پر ووٹنگ ہوئی۔ سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق تجویز پر ایک متبادل تجویز (Counter Proposal) پیش کی گئی جس پر ووٹنگ ہوئی۔ بعدازاں بجٹ رپورٹ پیش ہوئی۔

اجلاس میں ایک معلوماتی ویڈیو بھی دکھائی گئی جس میں گذشتہ سال مجلس خدام الاحمدیہ کے مختلف شعبہ جات کی کارگزاری رپورٹ پیش کی گئی۔

اختتام پر صدر مجلس نے خدام کے ساتھ ذاتی تعلق قائم کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ محض تقریروں کے مقابلے میں ذاتی تعلق زیادہ مؤثر ہوتا ہے۔ خدام کے سامنے ایسا عملی نمونہ پیش کرنا چاہیے کہ ان کے دلوں میں بھی جماعت کی خدمت کا جذبہ پیدا ہو۔ دعا کے ساتھ مجلس شوریٰ اختتام پذیر ہوئی۔ مجلس شوریٰ کی حاضری ۱۰۹؍ تھی۔

(رپورٹ:عدیل باسم۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

٭…٭…٭

مزید پڑھیں: مجلس خدام الاحمدیہ گھانا کا پینتالیسواں سالانہ نیشنل اجتماع ۲۰۲۶ء

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button