یورپ (رپورٹس)

مالٹا میں ’ایمان، ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی اور پائیدار ترقی‘ کے موضوع پر ایک پروگرام

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جماعت احمدیہ مالٹا کو ۱۹؍ستمبر ۲۰۲۶ء بروز ہفتہ مقامی لوکل کاؤنسل کے ہال میں ’’ایمان، ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی اور پائیدار ترقی‘‘ کے موضوع پر ایک پروگرام منعقد کرنے کی توفیق ملی۔

پروگرام میں مقامی کاؤنسل کے میئر جناب Neville Chetcuti، مذہبی شخصیات اور مختلف تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ فیصل محمد ذکری صاحب نے موضوع پر تفصیلی پریزنٹیشن پیش کی جس کے بعد مکرم مصور احمد صاحب کی زیر صدارت پینل ڈسکشن ہوئی۔ اس میں میئر صاحب، ایک پادری، ایک مذہبی تنظیم کے راہنما اور خاکسار (مبلغ سلسلہ) شامل ہوئے۔ بعدازاں گروپ ڈسکشن ہوئی اور ظہرانے کے دوران باہمی روابط اور آئندہ تعاون پر گفتگو جاری رہی۔

شرکاء نے اس امر پر زور دیا کہ معاشرتی سطح پر عملی اقدامات کے ذریعے بامعنی تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔ ان میں ماحولیاتی و سماجی ذمہ داریوں سے آگاہی، اضافی خوراک ضرورت مندوں میں تقسیم کرنا، بزرگوں، غرباء، مہاجرین اور بے گھر افراد کی مدد، پیدل چلنے، سائیکل اور پبلک ٹرانسپورٹ کے استعمال کا فروغ، نیز صفائی مہمات، شجرکاری اور باغبانی شامل ہیں۔

مقامی کاؤنسل کے میئر صاحب نے جماعت کی خدمات کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس پروگرام کو وسیع تشہیر بھی ملی۔ یورپین یونین کی ویب سائٹ European Sustainable Development Network، مالٹا کی متعلقہ وزارت کی ویب سائٹ، مقامی آن لائن ترک نیوز پورٹل اور ایک مالٹی اخبار میں پروگرام کی کوریج شائع ہوئی جبکہ خاکسار (مبلغ سلسلہ) کا مضمون بھی مقامی اخبار میں شائع ہوا۔ اس طرح یورپی اور مقامی سطح پر جماعت احمدیہ کا تعارف اور اس کی خدمات اُجاگر ہوئیں۔ فالحمدللہ علیٰ ذالک

اللہ تعالیٰ ہماری کوششوں کو قبول فرمائے، ان کے نیک نتائج پیدا کرے، خدمت دین کی توفیق عطا فرمائے اور بیعتوں سے نوازے۔ آمین

(رپورٹ:لئیق احمد عاطف۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مزید پڑھیں: مجلس خدام الاحمدیہ ہالینڈ کی سالانہ مجلس شوریٰ ۲۰۲۶ء

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button