سپورٹس بلیٹن
کرکٹ:بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز ویسٹ انڈیز نے ایک صفر سے جیت لی۔ سلہٹ میں کھیلا گیادوسرا ٹیسٹ ڈرا ہوا جبکہ ڈھاکہ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے آٹھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔
دوسرے میچ کی پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز نے ۳۵۶؍ رنز بنائے جس کےجواب میں میزبان ٹیم نے Towhid Hridoy کےناقابلِ شکست ۲۴۲؍رنز کی بدولت ۳۸۶؍رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز نے دوسری باری ۳۹۸؍ رنز چھ کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کرکے بنگلہ دیش کو ۳۶۹؍رنز کا ہدف دیا۔ میچ کے آخری روز بنگلہ دیش نے چار وکٹوں کے نقصان پر ۱۸۴؍رنز بنائے اور یوں یہ ٹیسٹ ہارجیت کے فیصلے کے بغیر اختتام کو پہنچا۔توحیدہردوئے نے دوسری اننگز میں بھی۸۲؍رنز بنائے اور میچ میں مجموعی طور پر۳۲۴؍رنز بناکر بنگلہ دیش کی جانب سے ایک ٹیسٹ میں سب سے زیادہ رنزبناکے کا نیا ریکارڈقائم کردیا۔ ویسٹ انڈیز کے جومیل واریکن (Jomel Warrican) نے سیریز میں سولہ وکٹیں حاصل کرکے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ جیتا۔
فٹبال:یوئیفا چیمپئنز لیگ کےرواں سیزن میں پیرس سینٹ جرمین اور ریال میڈرڈ کی ٹیمیں چار چار کامیابیوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔گذشتہ ہفتہ کھیلے گئے مقابلوں میں پی ایس جی نے وِیاریال کے خلاف چھ صفر سے کامیابی حاصل کی جبکہ ریال میڈرڈ نے ایتھنز کلب کودوکے مقابلہ میں تین گول سے ہرایا۔دیگرمیچزمیں بائرن میونخ نے اٹلیٹیکو میڈرڈ کو دو صفر، بارسلونا نے آسٹن ولا کو تین صفر اور انٹر میلان نے فینورڈ کو تین صفر سے شکست دی۔ مانچسٹر یونائیٹڈ نے روما کو تین دو سے ہرایا ،اسی طرح مانچسٹرسٹی نے جرمن کلب Leipzigکو شکست دی۔
انگلش پریمیئر لیگ میں اب تک کے کھیلے گئے مقابلوں کےبعد آرسنل کلب ۹؍کامیابیوں کےساتھ پہلی پوزیشن پر ہے،برائٹن دوسرے جبکہ مانچسٹرسٹی تیسرے نمبرپرہے۔مانچسٹریونائیٹڈدس میچز میں صرف ایک میں کامیابی کےبعداٹھاروِیں پوزیشن پرہے۔ گذشتہ ہفتہ ہونے والے میچزمیں آرسنل نے Hull Cityکے خلاف ایک صفر سے کامیابی حاصل کی،جبکہ مانچسٹرسٹی کو ناٹنگھم فاریسٹ کے ہاتھوں ۳۔۱؍سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔لیورپول نے کرسٹل پیلس کو۳۔۱؍سے ہرایا جبکہ مانچسٹریونائیٹڈاورآسٹن ولا کا مقابلہ ۴۔۴؍گول سے برابر ہوا،اسی طرح سنڈرلینڈ نے چیلسی کے خلاف ایک صفر سے کامیابی حاصل کی۔
رگبی لیگ ورلڈ کپ:مردوں کے رگبی لیگ ورلڈ کپ کے سیمی فائنلز میں نیوزی لینڈ نے ٹونگا کو ۳۴-۱۰؍سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔ دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے ساموا کو ۴۴-۱۲؍سے ہرایا۔ ۱۵؍نومبر کو فائنل مقابلے میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ اسی طرح خواتین کے مقابلوں میں بھی آسٹریلیااورنیوزی لینڈنے فائنل میں جگہ بنالی۔ سیمی فائنلز میں نیوزی لینڈ نے ساموا جبکہ آسٹریلیا نے فجی کو ہرایا۔
(ن م طاہر)




