جامعۃ المبشرین سیرا لیون میں ’صحبت صالحین‘ کا پروگرام
اللہ تعالیٰ کے فضل سے جامعۃ المبشرین سیرالیون میں مجلس ارشاد کے زیر اہتمام مورخہ ۱۱؍اکتوبر ۲۰۲۶ء کو ’صحبت صالحین‘ کا پروگرام منعقد ہوا۔

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم اور نظم سے ہوا۔ مکرم طاہر احمد بھٹی صاحب پرنسپل جامعۃالمبشرین سیرالیون نے مہمان خصوصی مکرم الحاجی ہارون ایم جاہ صاحب ریجنل صدر جماعت ساؤتھ کو خوش آمدید کہا اور صحبت صالحین کی ضرورت و اہمیت پر روشنی ڈالی۔ مہمان خصوصی نے طلبہ کے سامنے نظام خلافت اور نظام جماعت کی برکات بیان کیں اور ہر حال میں جماعت کی نیک نامی برقرار رکھنے کی تلقین کی۔
تقریر کے بعد طلبہ کو سوالات کرنے کا موقع دیا گیا۔ پروگرام دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ بعد ازاں مہمان خصوصی اور جامعہ کے اساتذہ کی خدمت میں ظہرانہ پیش کیا گیا۔
اللہ تعالیٰ اس پروگرام کو طلبہ اور اساتذہ کی روحانی ترقی کا ذریعہ بنائے۔ آمین
(رپورٹ:سید سعید الحسن شاہ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)
مزید پڑھیں: مجلس خدام الاحمدیہ ترکی کی پہلی مجلس شوریٰ ۲۰۲۶ء




