افریقہ (رپورٹس)

مدرسۃ الحفظ گھانا کے ایک اور طالب علم کا اعزاز۔ تکمیلِ حفظ قرآن

خدا تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۱۶ نومبر ۲۰۲۶ء بروز سوموار مدرسۃ الحفظ کے ایک اور طالبعلم عزیزم ابراہیم ایکن بشیر (Ibrahim Ackon Bashir)نے تکمیل حفظِ قرآن کی سعادت حاصل کی۔ الحمدللہ۔ اللہ تعالیٰ یہ اعزاز ہر لحاظ سے مبارک کرے۔ آمین۔

عزیزم نےیکم ستمبر ۲۰۲۴ء کو مکرم حافظ علی فورسن صاحب استاد مدرسة الحفظ کی زیر نگرانی قرآن کریم حفظ کرنا شروع کیا اور ۱۶ ؍نومبر کو آخری سبق سنا کر دو سال، ۲ماہ اور ۱۶دن میں قرآن کریم کا حفظ مکمل کیا۔ یہ بچہ محترم بشیر کاؤ صاحب(Bashir Kwaw ) معلم سلسلہ کا بیٹا ہےجو Trinidad & Tobagoمیں خدمت کی توفیق پا رہے ہیں۔ عزیزم وقف نو کی بابرکت تحریک میں بھی شامل ہے ۔

مدرسۃ الحفظ کے آغاز یکم مارچ ۲۰۰۵ءسے اب تک اس ادارے سے ۱۰۷طلباء قرآنِ کریم حفظ کرنے کی سعادت حاصل کر چکے ہیں جن کا تعلق ۱۰ممالک سے ہے۔

(رپورٹ: شاہد محمود احمد۔ پرنسپل جامعة المبشرین گھانا)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button