حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات
مورخہ ۳۰؍دسمبر ۲۰۲۴ء تا ۵؍جنوری ۲۰۲۵ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میں سے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:
٭…۳۰؍دسمبر بروز سوموار: حضور انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرمہ فرخنده سلطانہ احمد صاحبہ اہلیہ مکرم راجہ طاہر احمد صاحب مرحوم (ساؤتھ فیلڈز۔ یوکے) کی نماز جنازہ حاضر اور پانچ مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔
٭…آج نماز ظہر و عصر سے قبل خدام الاحمدیہ امریکہ کے ریجن Virginia سے آئے ہوئے ایک گروپ کی حضور انور کے ساتھ اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔
٭…۲؍جنوری بروز جمعرات: حضور انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرمہ امۃ السلام راجیکی صاحبہ اہلیہ مکرم مولوی مبشر احمد راجیکی صاحب مرحوم (آلڈر شاٹ، یوکے) اور مکرمہ زبیدہ خانم صاحبہ بنت مکرم شیخ محمد عظیم صاحب (بیکسلے اینڈ گرینچ، یوکے) کی نماز جنازہ حاضر اور پانچ مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔
٭…۳؍جنوری بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد یوکے ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔ (خلاصہ خطبہ جمعہ کے لیے ملاحظہ فرمائیں الفضل انٹرنیشنل ۶؍جنوری ۲۰۲۵ء)
٭…۴؍جنوری بروز ہفتہ: حضور انورنے آج بعد نماز ظہر و عصر چھ نکاحوں کا اعلان فرمایا اور ان کے بابرکت ہونے کے لیے دعا کروائی۔ (تفصیلات صفحہ ۲ پرملاحظہ فرمائیں)
٭…۵؍جنوری بروز اتوار:آج نماز ظہر و عصر سے قبل خدام الاحمدیہ امریکہ کے ساؤتھ ایسٹ ریجن سے آئے ہوئے ایک گروپ کی حضور انور کے ساتھ اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔
اس ہفتہ کے دوران حضورِانور نے متعدد دفتری و ذاتی ملاقاتیں فرمائیں۔ دفتری ملاقات کی سعادت پانے والے احباب نے اپنے پیارے امام سے متفرق امور کی بابت ہدایات اور راہنمائی حاصل کرنے کی توفیق پائی۔
اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا
٭…٭…٭