حفظ القرآن سکول کینیڈا کے تہترویں(۷۳)طالبِ علم کا اعزاز تکمیلِ حفظ قرآن
اللہ تعالیٰ کے فضل سے حفظ القرآن سکول کینیڈا کے طالبعلم عزیزم عباد اللہ ابن مکرم سمیع اللہ صاحب (ورجینیا، امریکہ) نے عرصہ دو سال چار ماہ میں تکمیل حفظ قرآن کی سعادت حاصل کی۔

تکمیل حفظ قرآن کی آن لائن تقریب میں مکرم عبدالسمیع خان صاحب پروفیسر جامعہ احمدیہ کینیڈا نے دعا کروائی اور طلبہ کو قرآن کریم حفظ کرنے کے ساتھ ساتھ اس کا ترجمہ بھی سیکھنے کے بارے میں نصائح کیں۔
عزیزم حافظ عباد اللہ، مکرم غلام حیدر صاحب دھاریوالؓ صحابی حضرت مسیح موعودؑ کی نسل سے ہے۔
حفظ القرآن سکول کینیڈا سے فارغ التحصیل حفاظ کی تعداد الحمدللہ۷۳؍ہوچکی ہے، جبکہ۲۸؍طلبہ اس وقت سکول میں زیر تعلیم ہیں جن میں سے ۳؍طلبہ امریکہ، ایک طالبعلم لائبیریا اور ۵؍طلبہ ویسٹرن کینیڈا سے آن لائن روزانہ کلاس میں شامل ہو رہے ہیں۔
اللہ تعالیٰ تمام طلبہ کے حافظے میں برکت ڈالے اور ادارہ کو مزید ترقیات سے نوازے۔ آمین
(رپورٹ:حافظ راحت احمد چیمہ۔ انچارج حفظ القرآن سکول کینیڈا)
٭…٭…٭
مزید پڑھیں: فری ٹاؤن، سیرالیون میں ڈاکٹر موسیٰ الحسن الموسوی کی آمد اور مکرم امیر صاحب سے ملاقات




