ارشادِ نبوی

جو اللہ کو ملنا چاہے اللہ بھی اسے ملنا چاہے

حضرت عائشہؓ بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ جو اللہ تعالیٰ سے ملنا پسند کرتا ہے، اللہ تعالیٰ بھی اسے ملنا پسند کرتا ہے اور جو اللہ تعالیٰ سے ملنا پسند نہیں کرتا، اللہ تعالیٰ بھی اس سے ملنا پسند نہیں کرتا۔ حضرت عائشہؓ بیان کرتی ہیں کہ میں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہﷺ! ہم سب ہی موت کو ناپسند کرتے ہیں۔ آپﷺ نے فرمایا :اس کا یہ مطلب نہیں بلکہ جب مومن کو اللہ کی رحمت اور اس کی رضا اور اس کی جنت کی بشارت دی جاتی ہے تو وہ اللہ تعالیٰ سے ملنا پسند کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ بھی اس سے ملنا پسند کرتا ہے۔ اور کافر کو جب اللہ تعالیٰ کے عذاب اور ناراضگی کی خبردی جاتی ہے تو اسے اللہ تعالیٰ سے ملنا ناگوار ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ بھی اس کی ملاقات پسند نہیں کرتا۔

(ترمذی، کتاب الجنائز باب ماجاء فیمن اَحبّ لقاء اللہ احب اللہ لقاءہٗ :1067)

مزید پڑھیں: گھر میں سنن و نوافل پڑھنے کی تلقین

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button