ہمارے نبی، پیارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم
رسول اللہ ﷺ کا عید کا دن
حضرت ابنِ عباسؓ نے اپنے بچپن میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ نمازِ عید ادا کی۔ اس دن کو یاد کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ
خَرَجْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ فِطْرٍ أَوْ أَضْحَى فَصَلَّى،
ثُمَّ خَطَبَ، ثُمَّ أَتَى النِّسَاءَ فَوَعَظَهُنَّ وَذَكَّرَهُنَّ وَأَمَرَهُنَّ بِالصَّدَقَةِ۔
میں عیدالفطر یا عید الاضحی کے دن نبی کریمﷺ کے ساتھ گیا۔ آپ ﷺنے نماز پڑھائی اور پھر خطبہ دیا پھر آپؐ عورتوں کی طرف تشریف لے گئے اور انہیں نصائح کیں اور اُنہیں صدقہ کے لیے حکم فرمایا۔ (صحيح البخاري۔ کتاب العیدین۔ باب: بچوں کا عیدگاہ جانا۔ حدیث نمبر: 975)
