آسٹریلیا (رپورٹس)

مجلس انصاراللہ آسٹریلیا کے زیر اہتمام عالمی محفل مشاعرہ

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس انصاراللہ آسٹریلیا کو مورخہ ۱۳؍جون ۲۰۲۶ء بروز ہفتہ مسجد بیت الہدیٰ، سڈنی میں محفل مشاعرہ منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ یہ مشاعرہ مکرم نعیم اللہ باجوہ صاحب کی صدارت میں منعقد ہوا اور نظامت کے فرائض محمد امجد خاں صاحب نے سرانجام دیے۔

مشاعرے کے آغاز سے پہلے تمام مہمان شعراء کی خدمت میں تحائف پیش کيے گئے جن میں کتاب ’حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریرات کی رو سے‘ بھی شامل تھی۔ زیادہ تر شعراء کرام کا تعلق جماعت سے نہیں تھا، اس لحاظ سے یہ مشاعرہ احمدیت کی تبلیغ کا بھی ذریعہ بنا۔ الحمدللہ

مشاعرے کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ مکرم عبدالجمیل مبشر صاحب صدر مجلس انصاراللہ آسٹریلیا نے افتتاحی کلمات کہے اور جماعت احمدیہ کا مختصر تعارف پیش کیا۔ ناظم مشاعرہ نے باقاعدہ مشاعرے کا آغاز کیا۔ درج ذیل شعراء نے اپنا اپنا کلام پیش کیا:مکرم کاشف بٹ صاحب، مکرم طارق محمود مرزا صاحب، مکرم معین الحق شمس صاحب، مکرم نوید علی خان صاحب، مکرم ارشد سعید صاحب، مکرم انور ندیم علوی صاحب، مکرم ریحان علوی صاحب، مکرم اشرف شاد صاحب اور مکرم مصدق لاکھانی صاحب۔

مکرم ریحان علوی صاحب آسٹریلیا کے ملٹی کلچرل ٹی وی SBS ریڈیو میں اردو سروس کے ایگزیکٹو پروڈیوسر بھی ہیں۔ جب حضور انور سن ۲۰۱۳ء میں آسٹریلیا تشریف لائے تھے تو ان کو حضور انور کا انٹرویو لینے کی سعادت ملی تھی۔ ریحان صاحب غیر از جماعت شاعر ہیں لیکن ان کی نظم ’تم اندھیاروں کی بات کرو‘ نے بہت داد سمیٹی۔ اس نظم کے چند اشعار پیش ہیں:

تم اندھیاروں کی بات کرو ہم دیپ جلاتے جائیں گے

تم تعبیریں تسخیر کرو ہم خواب جگاتے جائیں گے

تم تشنہ لبی کو عام کرو ہم پیاس بجھاتے جائیں گے

تم کفر کے فتوے لاؤ گے ہم حق کی دلیلیں لائیں گے

تم اپنوں کو ٹھکراؤ گے ہم غیروں کو اپنائیں گے

تم نفرت کو پھیلاؤگے ہم عشق میں نام کمائیں گے

تم زخم لگاتے جاؤ گے ہم جشن مناتے جائیں گے

تم گمراہی پھیلاؤ ہم قرآن سناتے جائیں گے

تم حرص بڑھاتے جاؤ ہم ایمان بڑھاتے جائیں گے

آخر میں صدر مشاعرہ نے اختتامی کلمات کہے اور اپنا کلام بھی پیش کیا۔

الحمدللہ، یہ سالانہ مشاعرہ نہایت کامیابی سے اختتام پذیر ہوا اور حاضرین شعراء کرام کے کلام سے بہت محظوظ ہوئے۔

(رپورٹ:ثاقب محمود عاطف۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

٭…٭…٭

مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ کانگو برازاویل کے گامبوما اور اویسو ریجنز کے جلسہ ہائے سالانہ ۲۰۲۶ء

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button