ارشادِ نبوی
ہر ایک نگران اور جوابدہ ہے
حضرت ابن عمرؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم میں سے ہر ایک نگران ہے اس سے اپنی رعایا کے بارہ میں پوچھا جائے گا امیر نگران ہے اور آدمی اپنے گھر والوں کا نگران ہے عورت بھی اپنے خاوند کے گھر کی اور اس کی اولاد کی نگران ہے پس تم میں سے ہر ایک نگران ہے اور ہر ایک سے اس کی رعایا کے متعلق پوچھا جائے گا (کہ اس نے اپنی ذمہ داری کو کس طرح نباہا)۔
(بخاری کتاب النكاح باب المراة راعية في بيت زوجها حدیث نمبر۵۲۰۰ بحوالہ حدیقۃ الصالحین صفحہ ۵۱۲۔۵۱۳)
مزید پڑھیں: لغو مجالس سے اٹھنے کی دعا



