کلام حضرت مسیح موعود ؑ

(منظوم کلام حضرت اقدس مسیح موعودعلیہ الصلوٰۃ والسلام)

(جلسہ سالانہ برطانیہ ۲۰۲۶ءکے افتتاحی اجلاس میں پڑھے جانے والے فارسی اشعار)

عجب نوریست در جانِ محمدؐ عجب لعلیست در کانِ محمدؐ
محمد صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم کی جان میں ایک عجیب نور ہے۔ آپﷺ کی کان میں ایک عجیب لعل و یاقوت ہے


ز ظلمتها دلے آنگه شود صاف که گردد از محبّان محمدؐ
دل ظلمتوں سے اسی وقت پاک ہوتا ہے جب وہ محمدﷺ کو پیار کرنے والوں میں شامل ہوجائے


ندانم هیچ نفسے در دو عالم که دارد شوکت و شان محمدؐ
میں دونوں جہانوں میں سے کسی شخص کو نہیں جانتا جو محمدﷺ کی سی شان و شوکت رکھتا ہو


اگر خواهی نجات از مستیٔ نفس بیا در ذیلِ مستانِ محمدؐ
اگر تو نفس کی بدمستیوں سے نجات چاہتا ہے تو محمدﷺ کے دیوانوں اور مستانوں میں شامل ہوجا


اگر خواهی که حق گوید ثنایت بشو از دِل ثناخوانِ محمدؐ
اگر تو چاہتا ہے کہ خدا تیری تعریف کرے تو تہ دل سے محمدﷺ کا ثناخواں بن جا


اگر خواهی دلیلے عاشقش باش محمدؐ هست بُرهانِ محمدؐ
اگر تو اس کی سچائی کی دلیل چاہتا ہے تو اس کا عاشق بن جا کیونکہ محمدﷺ ہی خود محمد کی دلیل ہیں


سرے دارم فِدای خاکِ احمد دِلم هر وقت قُربانِ محمدؐ
میرا سر احمدﷺ کی خاک پا پر نثار ہے اور میرا دل ہر وقت محمدﷺ پر قربان ہے


دریں ره گر کشندم ور بسوزند نتابم رُو زِ ایوانِ محمدؐ
اس راہ میں اگر قتل کردیا جاؤں یا جلادیا جاؤں تو پھر بھی میں محمدﷺ کی بارگاہ سے منہ نہیں پھیروں گا


بکارِ دین نترسم از جہانے که دارم رنگ ایمانِ محمدؐ
دین کے معاملہ میں مَیںسارے جہان سے بھی نہیں ڈرتا کیونکہ مجھ میں محمدﷺ کے ایمان کا رنگ ہے

(آئینه کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحہ ۶۴۹)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button