کلام حضرت مسیح موعود ؑ
قادرِ مُطلق کے حضور

اِک کرشمہ اپنی قدرت کا دِکھا
تجھ کو سب قدرت ہے اے ربّ الوریٰ!
حق پرستی کا مٹا جاتا ہے نام
اِک نشاں دکھلا کہ ہو حُجّت تمام
(آئینہ کمالاتِ اسلام صفحہ ۲۲۴ ۔ مطبوعہ ۱۸۹۳ء)
تاثیرِ صداقت
واہ رے زورِ صداقت خوب دکھلایا اثر
ہو گیا نانک نثار دینِ احمدؐ سربسر
جب نظر پڑتی ہے اس چولہ کے ہر ہر لفظ پر
سامنے آنکھوں کے آ جاتا ہے وہ فرّخ گُہر
دیکھو اپنے دین کو کس صِدق سے دِکھلا گیا
وہ بہادر تھا نہ رکھتا تھا کسی دشمن سے ڈر
(ست بچن صفحہ ۵۲۔مطبوعہ ۱۸۹۵ء)
مزید پڑھیں: سرائے خام




