ارشادِ نبوی
رسول اللہ ﷺ کی عاجزی
حضرت ابن مسعودؓ نے بیان کیا کہ ایک دفعہ ایک آدمی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپﷺنے اس سے بات کی اور حضور ﷺ کے رعب کی وجہ سے اس کے کندھے کانپنے لگے۔ آپ ﷺ نے اس سے فرمایا: اطمینان رکھو میں کوئی بادشاہ نہیں ۔ مَیں تو ایک ایسی عورت کا بیٹا ہوں جو خشک گوشت کھایا کرتی تھی۔
(سنن ابن ماجہ کتاب الاطعمۃ باب القدید ،حدیث ۳۳۱۲)
مزید پڑھیں: توکّل علیٰ اللہ کا بیان




