ایشیا (رپورٹس)

لجنہ اماء اللہ سری لنکا کا سالانہ اجتماع ۲۰۲۶ء

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے لجنہ اماء اللہ و ناصرات الاحمدیہ سری لنکا کا نیشنل اجتماع ۱۹؍ستمبر ۲۰۲۶ء کو فضل مسجد، نیگومبو میں منعقد ہوا جس میں ملک کی تمام چھ مجالس سے تعلق رکھنے والی ۵۰۳؍ممبرات نے شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم، عہد اور دعا سے ہوا۔ اجتماع میں علمی مقابلوں اور تربیتی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا۔ احمدیہ مونٹیسوری کے بچوں کے لیے خصوصی پروگرام منعقد ہوا، جبکہ ناصرات کی مختلف عمر کی بچیوں کے لیے بھی دلچسپ سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر لجنہ اماء اللہ کے سالانہ رسالے ’’النساء-خواتین‘‘ کا گیارھواں شمارہ جاری کیا گیا۔

اجتماع پر ایک معلوماتی نشست بھی منعقد ہوئی جس میں سوشل میڈیا، پردہ اور بچوں کی تربیت میں ماؤں کی ذمہ داریوں جیسے اہم موضوعات پر گفتگو کی گئی۔ مزید برآں لجنہ اور ناصرات میں شرائط بیعت کے دس نکات کے مطبوعہ نسخے تقسیم کیے گئے۔

تعلیمی میدان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والی طالبات کو ایوارڈز دیے گئے جبکہ مقابلوں میں کامیاب ہونے والے شرکاء میں انعامات اور اسناد تقسیم کی گئیں۔ تمام شاملین کے لیے کھانے اور ریفریشمنٹ کا بھی انتظام کیا گیا۔

(رپورٹ:جاوید رحیم۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مزید پڑھیں: مجلس خدام الاحمدیہ گنی بساؤ کے زیر انتظام ملک میں پہلے احمدیہ فٹ بال ٹورنامنٹ کا کامیاب انعقاد

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button