ہنسنا منع ہے

ہنسنامنع ہے!

مرغے کی وردی

ایک شخص کا مرغا کھو گیا۔ دراصل وہ مرغا کسی پڑوسی کے گھر جا پہنچا تھا اور پڑوسی نے اسے ذبح کر کے کھا لیا اور مرغے کے پَر وغیرہ ایک کونے میں ڈال دیے۔

جب وہ شخص اپنا مرغا ڈھونڈتا ہوا اپنے پڑوسی کے یہاں پہنچا تو پڑوسی نے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا۔ ہاں! آیا تو تھا مگر اپنی وردی یہاں رکھ کر چلا گیا ہے۔

خدمت

سلیم: تم بڑے ہو کر کیا کرو گے؟

کلیم: میں تو بار بار مریض بن کر ڈاکٹروں کی خدمت کروں گا۔

آئینہ

ایک بیوقوف کو راستے میں آئینہ پڑا ہوا ملا ۔ اس نے اٹھا کر دیکھا تو اسے اپنی شکل نظر آئی، اس نے آئینہ وہیں رکھ دیا اور بولا: معاف کیجئے گا۔ مجھے معلوم نہ تھا کہ یہ آپ کا ہے۔

شادی

کارخانے کے مالک نے ایک ملازم کلرک کو ڈانٹتے ہوئے کہا: اس مرتبہ تم مہینے میں چار چھٹیاں لے چکے ہو۔ ایک مرتبہ تم بیوی کو میکے چھوڑنے گئے۔ دوسری مرتبہ ساس کے جنازے میں گئے۔ تیسری مرتبہ تمہاری بیٹی کی سالگرہ تھی۔ چوتھی مرتبہ تمہارا بیٹا بیمار ہو گیا۔ آج پھر تم چھٹی کی درخواست لے آئے ہوکس لیے ہے یہ درخواست؟

کلرک نے سرجھکا کر جواب دیا: جناب در اصل آج میری شادی ہے۔

سائیکل کی چین

اُستاد نے کلاس کے بچوں کی شرارتوں سے تنگ آکر اُنہیں سیدھے لیٹ کر ٹانگیں سائیکل کی طرح چلانے کی سزادے دی۔

ایک بچے نے کچھ دیر بعد تھک کر ٹانگیں چلانی بند کر دیں۔ استاد نے وجہ پوچھی تو وہ بڑی معصومیت سے بولا: سر! وہ میری چین اُتر گئی ہے۔

دانت

دانتوں کا ڈاکٹر : ( مریض سے ) منہ کھولیں۔

مریض نے پورا منہ زور لگا کر کھول دیا۔

ڈاکٹر : منہ اتنا کیوں کھول رہے ہو؟ میں نے آپ کے دانت باہر سے ہی دیکھنے ہیں، منہ کے اندر جاکرنہیں !!!

جوان

ایک بوڑھا اپنے دوستوں میں بیٹھا بڑے فخر سے کہہ رہا تھا۔ میاں ہمارا تو بڑھاپے نے کچھ نہیں بگاڑا۔ ہم تو ایسےہی ہیں جیسے جوانی میں تھے۔

اُس کے ساتھی نے پوچھا: کیا مطلب؟

بوڑھے نے کہا: وہ سامنے جو پتھر رکھا ہے اُسے ہم نے جوانی میں اُٹھانے کی کوشش کی تو نہ اُس وقت اٹھا اور نہ ہی اب ہم سے اُٹھتا ہے۔

قیمت

مالٹے بیچنے والا آدمی آواز لگارہا تھا: آنے کے دُو…آنے کے دو۔

ایک آدمی جو قریب ہی کھڑا تھا کہنے لگا: جناب! آنے کے دو اور جانے کے کتنے؟

پودا

ریاض ( فیاض سے ): کیا یہ پودا نرسری سے لیاہے؟

فیاض:نہیں پرائمری سکول سے۔

٭…٭…٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button