متفرق

صنعت وتجارت

ارشاد نبوی صلى اللہ عليه وآلهٖ وسلم

عَنْ صَخْرٍ الغَامِدِيِّ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اللّٰهُمَّ بَارِكْ لِأُمَّتِي فِي بُكُورِهَا، قَالَ: وَكَانَ إِذَا بَعَثَ سَرِيَّةً، أَوْ جَيْشًا بَعَثَهُمْ أَوَّلَ النَّهَارِ، وَكَانَ صَخْرٌ رَجُلًا تَاجِرًا، وَكَانَ إِذَا بَعَثَ تِجَارَةً بَعَثَهُمْ أَوَّلَ النَّهَارِ، فَأَثْرَى، وَكَثُرَ مَالُهُ

(ترمذی کتاب البیوع عن رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم باب ما جاء فی التبکیر بالتجارۃ،حدیث نمبر:۱۲۱۲)

حضرت صخر الغامدیؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ یہ دعا کیا کرتے تھے۔ اے میرے خدا! میری امت کو صبح جلدی کام شروع کرنے میں برکت دے اور جب کوئی مہم یا لشکر بھجوانا ہوتا تو دن کے پہلے حصہ میں اسے روانہ کرتے۔

(اس حدیث کے راوی حضرت صخرؓ تاجر تھے، وہ حضورﷺ کے اس ارشاد کی تعمیل میں اپنا تجارتی مال دن کے پہلے حصہ میں روانہ کرتے۔ آپ کو ہمیشہ خوب فائدہ ہوتا اور بہت نفع ملتا)۔

(مرسلہ: وکالت صنعت و تجارت)

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button