اطلاعات واعلانات
نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں
تقریب نکاح
طاہر محمود کلاّ صاحب آف سوئٹزرلینڈ تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کے بیٹےعزیزم یحییٰ ظفر محمود کلاّ ّکی پُر مسرت تقریب نکاح ہمراہ عزیزہ مہوش حسن شاہ بنت میجر (ریٹائرڈ) حسن منصور شیرازی صاحب مورخہ ۱۷؍جولائی ۲۰۲۶ء کو نور مسجد ویگولٹینگن، سوئٹزرلینڈ میں عمل میں آئی۔
فائز احمد خان صاحب نائب مبلغ انچارج و صدر مجلس خدام الاحمدیہ سوئٹزرلینڈ نے بعد از نماز جمعہ نکاح پڑھایا۔
ریفریشمنٹ کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا خطبہ جمعہ ایم ٹی اے پر لائیو سنا گیا۔ بعد ازاں مسجد سے ملحقہ ہال میں تلاوت قرآن کریم و پاکیزہ منظوم کلام حضرت اقدس مسیح موعودؑ کے بعد مکرم منیر احمد منور صاحب مبلغ انچارج سوئٹزرلینڈ نے دونوں خاندانوں کا تعارف کروایا اور دُعا کروائی۔ آخر پر معزز مہمانوں کی خدمت میں ظہرانہ پیش کیا گیا۔
عزیزم یحییٰ ظفر محمود کلاّ شہدائے مونگ (منڈی بہاؤالدین) کی معروف کلا ّفیملی کے مکرم چودھری خوشی محمد کلاّ صاحب کا پڑپوتا اور مکرم کیپٹن ڈاکٹر بشیر احمد صاحب آف ربوہ (درویش قادیان) کا پڑ نواسہ ہے۔
عزیزہ مہوش حسن، اصغر علی شاہ صاحب آف مونگ کی پوتی اور حضرت اقدس مسیح موعودؑ کے صحابی حضرت ڈاکٹر سید غلام غوث شاہ صاحبؓ کی پڑنواسی ہے۔
دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ اس نئے جوڑے کو دین و دنیا کی برکات سے نوازے اور ان کا گھر ایمان و تقوی کا گہوارہ بنائے۔ نیز دونوں خاندانوں کے ليے اس رشتے کو خدا تعالیٰ ہر لحاظ سے خیر و برکت کا موجب بنائے۔ آمین
٭…٭…٭




