مسجد سلام، ایزرلون، جرمنی میں جلسہ سیرت النبی کا انعقاد
اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۱۰؍اکتوبر ۲۰۲۶ء بروز ہفتہ جماعت احمدیہ ایزرلون، لوڈن شائیڈ اور راڈے فورم والڈ (Iserlohn, Lüdenscheid, Radevormwald) کا مشترکہ جلسہ سیرت النبیؐ مسجد سلام ایزرلون میں منعقد ہوا جس میں تینوں جماعتوں کے احباب و خواتین نے شرکت کی۔

جلسہ کا آغاز دوپہر دو بجے نماز ظہر و عصر کی باجماعت ادائیگی سے ہوا۔ بعدازاں مکرم مبارک احمد تنویر صاحب مبلغ انچارج جماعت احمدیہ جرمنی کی زیر صدارت جلسہ کی کارروائی تلاوت قرآن کریم و ترجمہ اور نظم سے شروع ہوئی۔ اس کے بعد مقامی مبلغ سلسلہ مکرم مشہود ادیب احمد صاحب نے جرمن زبان میں تقریر کی اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اعلیٰ اخلاق و اوصاف اور اسوۂ حسنہ کو روزمرہ زندگی میں اپنانے کی اہمیت بیان کی۔
بعدازاں مکرم مبلغ انچارج صاحب نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے حقیقی محبت اور آپؐ کی کامل اتباع کی اہمیت بیان کی۔ اس تقریر کے بعد سوال و جواب کی نشست ہوئی جس میں مختلف دینی امور پر سوالات کیے گئے اور ان کے جواب دیے گئے۔

آخر پر صدر اجلاس نے دعا کروائی جس کے بعد شاملین کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا اور اجتماعی یادگاری تصویر بنائی گئی۔
اللہ تعالیٰ کے فضل سے جلسے میں تینوں جماعتوں کے مجموعی طور پر ۱۲۳؍افراد نے شرکت کی جن میں ۷۸؍مرد اور ۴۵؍خواتین شامل تھیں۔
(رپورٹ:محمد صادق ناصر۔ صدر جماعت ایزرلون، جرمنی)
مزید پڑھیں: روم، اٹلی میں بین المذاہب دعائیہ تقریب اور ناشتے کا اہتمام




