مدرسۃ الحفظ گھانا کے ایک اور طالب علم کا اعزاز تکمیل حفظ قرآن
خدا تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۱۶؍نومبر ۲۰۲۶ء بروز سوموار مدرسۃ الحفظ کے ایک اَور طالبعلم عزیزم ابراہیم ایکن بشیر (Ibrahim Ackon Bashir)نے تکمیل حفظ قرآن کی سعادت حاصل کی، الحمدللہ۔ اللہ تعالیٰ یہ اعزاز عزیزم، اس کے خاندان اور سلسلہ کے ليے ہر لحاظ سے مبارک کرے۔ آمین

عزیزم نےیکم ستمبر ۲۰۲۴ء کو مکرم حافظ علی فورسن صاحب استاد مدرسة الحفظ کی زیر نگرانی قرآن کریم حفظ کرنا شروع کیا اور ۱۶؍نومبر کو آخری سبق سنا کر دو سال، ۲؍ماہ اور ۱۶؍دن میں قرآن کریم کا حفظ مکمل کیا۔ یہ بچہ مکرم بشیر کاؤ صاحب (Bashir Kwaw ) معلم سلسلہ کا بیٹا ہےجو Trinidad & Tobagoمیں خدمت کی توفیق پا رہے ہیں۔ عزیزم وقف نو کی بابرکت تحریک میں بھی شامل ہے۔
مدرسۃ الحفظ کے آغاز، یکم مارچ ۲۰۰۵ءسے اب تک اس ادارے سے ۱۰۷؍طلبہ قرآن کریم حفظ کرنے کی سعادت حاصل کر چکے ہیں جن کا تعلق ۱۰؍ممالک سے ہے۔
(رپورٹ:شاہد محمود احمد۔ مبلغ سلسلہ و پرنسپل جامعة المبشرین گھانا)
مزید پڑھیں: مسجد سلام، ایزرلون، جرمنی میں جلسہ سیرت النبی کا انعقاد




