اطلاعات و اعلانات

اطلاعات و اعلانات

درخواستہائے دعا

٭…ثناءاللہ قمر صاحب سیکرٹری تبلیغ مجلس کلانگ ملائشیا سابق شفٹ انچارج دفتر حفاظت مرکز ربوہ پاکستان تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار عرصہ 8 ماہ سے مختلف عوارض کی وجہ سے شدید بیمار ہے۔ 7؍ جولائی 2021ء کو دوبارہ سی ٹی سکین متوقع ہے ۔ احباب جماعت سے درخواست دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ شافی مطلق جلد اپنی خاص رحمت سے شفا دے۔آمین

٭…ارشاد عالم آفتاب صاحب ہارٹ لیک جماعت برامپٹن ویسٹ، اونٹاریو،کینیڈاتحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کی اہلیہ امۃ القیوم صدیقہ صاحبہ گذشتہ چند سال سے بعارضہ کینسر علیل ہیں۔ تکلیف اور پیچیدگیاں بہت زیادہ ہیں۔ جسم میں کمزوری بہت ہے۔ انفیکشن کی وجہ سے یکم جولائی کو انہیں ہسپتال میں داخل کر لیا گیااور تین جولائی کو انہیں آئسولیشن وارڈ سے کینسر وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے۔احباب جماعت سے ان کی معجزانہ صحت کاملہ و عاجلہ کے لیے دعا کی درخواست ہے۔

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button