خدا کے سائے میں آنے والے سات اشخاص
حضرت ابو ہریرہؓ روایت کرتے ہیں کہ آپؐ نے فرمایا: سات اشخاص ہیں جن کو اللہ تعالیٰ اس دن کہ جب اس کے سائے کے سوا کسی اور کا سایہ نہ ہوگا، اپنے سائے میں رکھے گا۔(۱) انصاف کرنے والا امام اور (۲) وہ نوجوان جو اپنے رب کی عبادت میں پلا ہواور (۳) وہ شخص جس کا دل مسجدوں سے وابستہ رہے اور (۴) وہ دو شخص جنہوں نے اللہ تعالیٰ کے لئے آپس میں ایک دوسرے سے محبت کی اور پھر وہ اس پر قائم رہے اور اس پر جدا ہوئے اور (۵) وہ شخص جس کو ایک معزز اور خوبصورت عورت بلائے اور وہ کہے میں اللہ سے ڈرتا ہوں اور (۶) وہ شخص جو چھپا کر صدقہ دے یہاں تک کہ اس کے بائیں کو بھی علم نہیں کہ اس کا دایاں کیا خرچ کرتا ہے اور (۷) وہ شخص جسے اللہ تعالیٰ تنہائی میں یاد آئے اور اس کے آنسو بہنے لگیں۔
(بخاری كِتَاب الْأَذَانِ بَابُ مَنْ جَلَسَ فِي الْمَسْجِدِ يَنْتَظِرُ الصَّلاَةَ، وَفَضْلِ الْمَسَاجِدِ)